گورنر ہائوس کے کمرے میں ٹکٹ تقسیم کئے اور ہم سے پوچھاتک نہیں ، فون بھی نہیں کیا اور دعوت بھی نہیں دی، پی ٹی آئی کے دو رہنمائوں نے بغاوت کردی

1  مارچ‬‮  2021

کراچی (این این آئی) تحریک انصاف کے دو ارکان سندھ اسمبلی حلقہ پی ایس18گھوٹکی سے شہر یار خان مہر اور حلقہ پی ایس 100شرقی کراچی سے کریم بخش گبول نے سینیٹ انتخابات میں اپنے پارٹی امیدواروں کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا ہے اور کہاہے کہ آئین ان کو آزادانہ ووٹ کی اجازت دیتا ہے ۔ ہماری پارٹی کی سندھ پر توجہ

نہیں ہے اور ہم سے امیدواروں کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی ہے ،پیسے دیکر ٹکٹ خریدنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔یہ اعلان انہوں نے دو الگ الگ ویڈیو بیان میں کئے ہیں ۔ پہلا بیان کریم بخش کا تھ، جس میں انہوں نے کہاہے کہ میرا تعلق تحریک انصاف سے تعلق ہے اور ہمیشہ رہے گا۔سندھ میں ناانصافیاں ہوئی ہیں اور سوتیلی ماں کا سلوک کیا گیا، ہماری حکومت ڈھائی سال میں عوام کیلئے کچھ نہ کرسکی اور ہم عوام کو ڈیلیور نہیں کرسکے۔ سینیٹ الیکشن میں ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیا گیا جن کے بارے میں سننے میں آرہا ہے کہ انہوں نے پیسے دیکر ٹکٹ خریدا ہے اور میں ایسے لوگوں کو کبھی بھی ووٹ نہیں دوں گا۔ان کا کہنا تھاکہ میں ان لوگوں سے مطمئن نہیں ہوں اور آئین نے مجھے حق دیا ہے جو ٹکٹ خرید کر آتے ہیں انہیں ووٹ نہ دوں اور میں جن سے مطمئن ہوں گا تو انہیں ہی ووٹ دوں گا۔ کچھ دیر بعد شہریار خان شہر نے بھی ویڈیو جاری کی اور کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے ہمیں اغواہ کرنے کی بات کی ،جو غلط ہے اور ہمیں کسی نے اغوا ہ نہیں کیا ہے اور کیوں کریں گے۔ ہم پارٹی سے ناراض ہیں اور شدید مایوس ہیں ۔ میں نے کئی بار خان صاحب کو کہاکہ سندھ کے لئے کچھ کرو اور ہمیں کچھ دو تاکہ لوگوں کے کام کرسکیں ، کیونکہ ہم نے لوگوں سے ووٹ لئے ہیں۔مگرخان صاحب

اورگورنر سندھ سمیت ہماری کسی نے سنی اور یہ کہتے ہیں کہ سندھ ہمارا نہیں ہے ۔اگر سندھ آپ کا نہیں ہے تو ہم آپ کے ساتھ کیسے رہیں گے؟ گورنر ہائوس کے کمرے میں ٹکٹ تقسیم کئے اور ہم سے پوچھاتک نہیں ، فون بھی نہیں کیا اور دعوت بھی نہیں دی۔ ہم پارٹی سے ناراض اور مایوس ہیں ، ہم ان پارٹی امیدواروں کو ووٹ نہیں دیں گے۔ہم اپنے گھر میں کسی نے ہمیں اغواہ نہیں کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…