منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاک وطن کی حفاظت کے لئے پاک فوج کا حصہ بنیں، خواہشمندوں کے لئے اہم خبر

datetime 1  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)پاکستان آرمی میں بطور ریگولر کمیشن اختیار کرنے کے لیے ٹیکنیکل کیڈٹ کورس انٹری ستمبر2021 کی آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ23 مارچ 2021 تک ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوں عاقل کے ٹیلیفون نمبر071-5805599 موبائل نمبر 0321-5399030 پر رابطہ کیا

جاسکتا ہے جبکہ آرمی کی ویب سائٹ www.joinpakarmy.gov.pk پر بھی وزٹ کیا جاسکتا ہے ۔ دوسری جانب افواج پاکستان کی جانب سے پاک بھارت جنگوں کے غازیان اور مقدس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایشیاء کی پہلی تاریخی وار ویٹرنز کانفرنس کے پہلے سیشن کی پر وقار تقریب چیئرمین غازی پاکستان فاؤنڈیشن ڈاکٹر راجہ غلام مصطفی بھٹی اور صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کراچی ریجن ایئر کموڈور(ر) سید نہال عابد رضوی کی زیر میزبانی کراچی میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی 1971کی جنگ کے عظیم غازی وائس ایڈمرل (ر) عرفان احمد تھے جبکہ دیگر مہمانانِ گرامی میں ایئر وائس مارشل (ر) سید رضی نواب ، بریگیڈیئر (ر) افتخار محمود علیم اوپل، بریگیڈئیر (ر) طارق قادر لکھیار،1965، 1971 کی جنگوں کے غازیان نیول کموڈور (ر)محمد رضی احمد، کموڈور (ر) اعجاز رسول چوہدری، کموڈور (ر) شیخ راشداللہ ، غازی امیر محمد خان ،شہر کراچی کی معروف شخصیات صدر پاکستان امریکن کلچرل سینٹر سید مخدوم علی ریاض، علیم چوہدری، معروف تجزیہ کار مرزا عالم بیگ، ایڈیشنل پراسیکوٹر جنرل سندھ حسین بخش بلوچ ایڈووکیٹ، عمیر احمد آرائیں، چوہدری عدنان ظفر، محمد فاروق جت، سندھ ہائی کورٹ بار کے چوہدری طارق

یوسف ایڈووکیٹ و دیگر شامل تھے۔کارگل جنگ کے شہید سپاہی مہتاب علی پلیجو کا ایوارڈ انکے چھوٹے بھائی معصوم علی پلیجو نے وصول کیا، شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے حوالدار امتیاز علی شر بلوچ کا ایوارڈ ان کے بھائی تنویر حسین شر بلوچ نے وصول کیا جبکہ آپریشن راہ راست میں

غازی اور اقوام متحدہ مشن میں شہید ہونے والے نادرن لائٹ انفنٹری کے لیفٹیننٹ شہاب حامد باجوہ کا ایوارڈ ان کے والد حامد نذیر باجوہ نے وصول کیا، کراچی میں دہشتگردی کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے ڈی ایس پی کراچی پولیس سید بہادر علی شہید کا ایوارڈ ان کے صاحبزادے ایس ایس پی سید عرفان بہادر علی نے وصول کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض آفیشل کمپیئر اسامہ رضی حسینی نے سرانجام دئیے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…