بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

’’پی ٹی آئی اللہ پاک کے بعد عمران خان کے سر پر زندہ ہے ‘‘ سینٹ الیکشن میں کون جیتے گا ؟ شیخ رشید نے بڑا دعوی کر دیا

datetime 28  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ سینیٹ کی سیٹ جیتیں گے، امید ہے ایم کیو ایم بھی ووٹ دیگی،پاکستان 2012 سے ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ تھا، فیٹف کے27 میں سے 23 نکات پورے ہوگئے ہیں، راوں سال ایف اے ٹی ایف کے مزید 3 نکات بھی پورے ہوجائیں گے، پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے بھی نکل آئے گا، فوج اور حکومت کا

ایک دوسرے کا ساتھ کسی بھی ملک کو چلانے کیلئے ضروری ہوتا ہے،سول ملٹری تعلقات میں بہتری کا فائدہ ملک کو پہنچتا ہے، بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر ایک طرف رکھ کر بھارت سے بات چیت ملک، قوم اور کشمیریوں کے ساتھ غداری ہوگی،کشمیر کی پرانی حیثیت بحال کی جائے، اور بھارت آرٹیکل 370 واپس لے،پی ڈی ایم اپنا احتجاج کو 2،4 دن آگے لے جائے، جب تک قانون کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوتا ہماری طرف سے ان کو کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، حمزہ شہباز رہا بھی ہو گئے تو کوئی فرق نہیں پڑتا، بھارہ کہو واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیں گے۔ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ بڑا صوبہ جس کا بڑا شور تھا وہاں افہام وتفہیم سے سینیٹر منتخب ہوگئے،اب اسلام آباد کی بڑی دھول اڑائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے سینیٹ میں امیدوار یوسف رضا گیلانی نے ترک صدر کی اہلیہ کا قیمتی ہار خزانے میں جمع کرانے کے بجائے بیوی کو دے دیا، انہوں نے آصف زرداری کی کرپشن کو چھپانے کیلئے قربانی دی، جب کہ حفیظ شیخ نے ملکی معیشت کو بہتر کیا، ملک کی اکانومی کواٹھایا اور 20 ارب کے کرنٹ خسارے کو سرپلس کردیا، آج ساری عرب دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، امریکا اور چین کے ساتھ ہمارے تاریخی اور بہتر تعلقات ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے، یقین ہے سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ جیتیں گے، ایم کیوایم پڑھے لکھے لوگوں کی جماعت اور عمران خان کی اتحادی ہے، انہیں معلوم ہے کہ انہوں نے کیا فیصلہ کرنا ہے، مجھے امید ہے ایم کیو ایم بھی حفیظ شیخ کو ووٹ دے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان 2012 سے ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ تھا لیکن اب فیٹف کے27 میں سے 23 نکات پورے ہوگئے ہیں، وزارت داخلہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، راوں سال ایف اے ٹی ایف کے مزید 3 نکات بھی پورے ہوجائیں گے اور پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے بھی نکل آئیگا، فوج اور حکومت کا ایک دوسرے کا ساتھ کسی بھی ملک کو چلانے کیلئے ضروری ہوتا ہے، پاکستان کا آج دنیا میں اہم رول اور نام ہے، پاکستان فوج کی کامیابیوں کی وجہ سے 42 ممالک کی تربیتی ورکشاپس ہوئیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، اس کیلئے ضروری ہے کہ کشمیر کی پرانی حیثیت بحال کی جائے، اور بھارت آرٹیکل 370 کو واپس لے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم سے درخواست ہے کہ اپنے احتجاج کو 2،4 دن آگے لے جائیں، جب تک قانون کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوتا ہماری طرف سے ان کو کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، وہ جب تک ٹھہرناچاہیں ٹھہریں، ہم پانی اوردیگر بندوبست کریں گے، حمزہ شہباز رہا بھی ہو گئے تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں امن کے لئے 70 سے 80 ہزار لوگوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانی دی، فوج نیاتنی جانیں دیں ہیں تو ملک چل رہا ہے، شمالی وزیر ستان اور پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں، دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچیں گے، بارہ کہو واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیں گے،آئی جی کو ہدایت کررہاہوں کہ بارہ کہوواقعیمیں ملوث ملزم کوجلد گرفتارکریں۔ایک سوال پر شیخ رشید احمد نے کہاکہ پی ٹی آئی عمران خان کا نام ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پولیس میں ایگل سکواڈ لارہے ہیں،سارے ناکے ماڈرن ہوں گے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ اگر آئی ایس آئی، آئی بی اور ایف آئی اے نے ایک ماہ میں ویزا کے خواہش مند کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا تو وزارت داخلہ 30 دن کے اندر ویزا جاری کردے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے سیاحت کو فروغ دینے کا اعادہ کیا ہے،شیخ رشید نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے پاسپورٹ کی مدت 10 برس اور اس کی فیس نصف کردی ہے جس کے بعد اب 45 سو روپے میں پاسپورٹ بنوایا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو خبردار کرچکا ہوں کہ وہ اپنے معاملات کو درست کرے اور کالی بھیڑوں کو بے دخل کردیا جائے گا۔انہوں نے سینیٹ میں اوپن بیلٹ ووٹنگ کے پس منظر میں کہا کہ پارٹی میں کوئی پھوٹ نہیں ہے اور اگر کوئی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ غداری کرتا ہے اس کا سیاسی سفر نامہ ختم ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے سینیٹ میں اوپن بیلٹ کے معاملے میں رائے سنائی جائے گی جس کے بعد آپ سے تفصیلی بات کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…