پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے بھی حکومت پر عد م اعتماد کردیا، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 25  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدرو سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75میں دھاندلی ثابت ہونے اور دوبارہ انتخاب کروانے کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی حکومت پر عد م اعتماد کردیا ہے دھاندلی ثابت ہونے کے بعد حکمران صادق اور امین نہیں رہے انہیں

فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے دھاندلی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے، مسلم لیگ(ن) ہی ملک کا مستقبل سنوارنے کی استعداد رکھتی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو ہرنائی میں مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام مہنگائی، بد امنی،بے روزگاری اور حکومت کے خلاف نکالی گئی ریلی اور احتجاجی مظاہرے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ این اے 75میں دھاندلی ثابت ہونے کے بعد وزیراعظم اور حکومت صادق اور امین نہیں رہے انہیں استعفیٰ دینا چاہیے انہوں نے کہاکہ آئینی ادارے الیکشن کمیشن کا فیصلہ قانون کی حکمرانی قائم ہوئی ہے،الیکشن چرانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ووٹ چور حکمرانوں کے خلاف ووٹ چوری ثابت ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) عوام کے دلوں میں بستی ہے ہمارے خلاف دھاندلی کرنے کے لیے مکمل سازش کی گئی تھی لیکن حکومت کے حربے ناکام ہوئے،انہوں نے کہا کہ حکومت بجائے بد امنی، بے روزگاری اور مہنگائی جیسے اہم مسائل کو حل کرنے کے صرف اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کاربند ہے لیکن پاکستان کی عوام نے حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے دو دن دور نہیں جب حکومت کا خاتمہ ہوگا اور مسلم لیگ(ن) مرکز اور صوبے میں حکومتیں قائم کریگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…