پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

کورونا پابندی ختم کرنے کی تیاریاں، اگلے ماہ سے اِن ڈور شادیوں اور اسٹیڈیمز میں 50 فیصد شائقین کی حاضری کی اجازت

datetime 24  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں مزارات، سنیما ہالز کھولنے کی اجازت دے دی جبکہ دفاتر میں 50 فیصد حاضری کی پابندی ختم کردی۔اسلام آباد میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔ این سی او سی کے

اعلامیے کے مطابق دفاترکے 50 فیصد لوگوں کے گھرسے کام کرنے کی پابندی ختم کردی گئی ہے جبکہ 15 مارچ سے کورونا ایس او پیز کے ساتھ شادی کی ان ڈور تقریبات، مزارات اور سینیما کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں اورتفریحی پارکوں کیلئے وقت کی حد بھی ختم کردی گئی ہے جبکہ 15مارچ سے ریسٹورنٹ ہالز میں کھانے کی اجازت 10 مارچ کے جائزہ اجلاس سے مشروط ہوگی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ماسک، سماجی فاصلے کی پابندی اور اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد جاری رہے گا۔اعلامیے کے مطابق پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں شائقین کی تعداد 20 فیصد سے 50 فیصد تک کرنے کی اجازت دے دی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل پلے آف میں تماشائی اسٹیڈیم کی گنجائش کے مطابق شرکت کرسکیں گے، پلے آف میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیساتھ شائقین اسٹیڈیم آسکیں گے۔این سی او سی نے رائے دی ہے کہ الیکشن کمیشن لوکل باڈیزاورکینٹ بورڈالیکشنز مئی کے آخرتک کروائے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…