اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے مزارات، شادی ہالز اور سینما مارچ میں کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کے بعد پندرہ مارچ سے سینما ہالز، مزارات اور اِن ڈور شادیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مزاروں، شادی ہالز اور سینما گھروں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔ اس کے علاوہ نیشنل کمانڈر اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان
سپر لیگ کے میچوں میں شائقین کی تعداد بیس فیصد سے پچاس فیصد بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں سٹیڈیم کی گنجائش کے مطابق شائقین کو داخلے کی اجازت دی جائے گی، پلے آف میچز میں ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے تمام شائقین کو آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تجارتی مراکرز اور پارکوں میں اوقات کار کی پابندی اور گھروں سے پچاس فیصد سٹاف کے کام کرنے پر بھی پابندی ختم کر دی گئی ہے تاہم ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہو گا۔