پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب حکومت کی جانب سے بے گھر افراد کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 24  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) بزدار حکومت کی جانب سے بے گھر افراد کے لئے بڑی خوشخبری،ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے ایک اور سنگ میل عبور-ایل ڈی اے اور بینک آف پنجاب کے درمیان 4ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لئے تاریخ ساز معاہدہ طے پا گیا- 10ارب روپے کی لاگت سے 800کنال اراضی پر 4ہزار

اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے-معاہدے کے تحت بینک آف پنجاب ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے لئے مالی وسائل مہیا کرے گا-وزیراعلی آفس میں منعقدہ تقریب میں 4ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لئے معاہدے پر دستخط کئے گئے- وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے -ایل ڈی اے کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ جبکہ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے معاہدے پر دستخط کئے – معاہدے کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اپارٹمنٹس تعمیر کرے گی اوراپارٹمنٹس کی الاٹمنٹ کے لئے شفاف طریقے سے قرعہ اندازی ایل ڈی اے کی ذمہ داری ہوگی- اپارٹمنٹس کا قبضہ دینے کے بعد عمارتوں اور انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال ایل ڈی اے کرے گا- بینک آف پنجاب الاٹمنٹ کے لئے درخواستیں وصول کرے گا-بینک آف پنجاب متوقع الاٹیوں کو لیٹر آف کمفرٹ جاری کرے گا اوربینک آف پنجاب قرعہ اندازی میں کامیاب درخواست گزاروں کو اسلامک مارگیج فنانسنگ کے تحت آسان شرائط پر قرض مہیا کرے گا-اس منصوبے کیلئے مہیا کی جانے والی رقم کسی اور مقصد یا منصوبے پر خرچ نہیں ہوسکے گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے بے گھر افراد کوچھت فراہم کرنے کے ویژن

کو آج عملی تعبیر دی ہے-پنجاب حکومت نے4ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کے خواب کو عملی جامع پہنانے کی طرف ا ہم قدم اٹھایاہے-لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بینک آف پنجاب کے درمیان معاہدہ تاریخ ساز ہے- یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان میں عام شہریوں کو رہائشی سہولتوں کی فراہمی کے لئے سرکاری محکموں اور قومی بینکوں نے

ایک دوسرے سے تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے- یہ معاہدہ پاکستان میں رہائشی مکانات کی فراہمی کیلئے ایک نئے کلچر کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا – مارگیج فنانسنگ کے ذریعے عام شہری بھی اپنے گھروں کے مالک بن سکیں گے-لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم میں شامل موضع ہلوکی میں واقع ساڑھے آٹھ ہزار کنال

اراضی پر تین سال کی مدت میں 35ہزار24 اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے- یہ جگہ رنگ روڈ سے ملحقہ ہے اور فیروز پو رروڈ اورڈیفنس روڈ سے بھی قریب ہے-ان اپارٹمنٹس کے لئے مختص کی جانے والی اراضی پر سڑکوں‘ واٹر سپلائی‘ سیوریج‘زیر زمین بجلی کی ترسیل اور دیگر انفرا سٹرکچر کی تعمیر کے لئے

20 ارب روپے کا پی سی ون منظور کرلیا گیاہے-پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے اوراپارٹمنٹس تعمیر کرنے کے لئے 10 ارب روپے کا پی سی ون منظور کر لیا گیا ہے- اپارٹمنٹ کی قیمت تقریباً 27 لاکھ روپے ہو گی- اپارٹمنٹ کی بکنگ صرف 10 فیصد ڈاؤن پے منٹ سے کروائی جاسکے گی-

اپارٹمنٹ کی باقی قیمت کی ادائیگی قسطوں میں ہو گی-اپارٹمنٹ کا قبضہ صرف ڈیڑھ سال کی مختصر مدت میں الاٹی کے حوالے کر دیاجائے گا۔ ابتدائی طور پر اپارٹمنٹ کی لاگت کا تخمینہ تقریبا ً45لاکھ روپے لگایا گیا تھا تاہم وزیراعظم کے ویژن کے تحت کم آمدنی والے لوگوں کو سہولت مہیا کرنے کیلئے اپارٹمنٹ کی قیمت تقریباً27لاکھ

روپے رکھی گئی ہے -میں اس ضمن میں وائس چیئر مین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کی کاوشوں کو سراہتا ہوں جنہوں نے اپارٹمنٹ کی قیمت کم کرنے کے لئے دن رات محنت کی- اپارٹمنٹس خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی طرف سے 3 لاکھ روپے کی سبسڈی اورقومی بینکوں کی طرف سے اسلامی

بینکاری (تکافل)کے اصولوں کے تحت آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں گے۔مارگیج فنانسنگ کی سہولت فراہم کرنے کی خاطر 7 بینکوں کا کنسورشیم قائم کر دیا گیا ہے اور ان بینکوں میں پنجاب بینک،حبیب بینک،فیصل بینک،بینک الفلاح، یوبی ایل، میزان بینک اور نیشنل بینک شامل ہیں۔یہ قرضے پانچ سے دس اور بیس سال کی مدت

میں واجب الادا ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے پر فاسٹ ٹریک پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے خصوصی ڈائریکٹوریٹ قائم کر دیا گیاہے- حکومت پنجاب وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لانے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔وزیراعلی عثمان بزدار کو

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 4 منزلہ اپارٹمنٹس کے125بلاک تعمیر کئے جائیں گے اورایک بلاک32رہائشی یونٹوں پر مشتمل ہوگا-اپارٹمنٹس بلاکس میں 60فیصد سے زیادہ جگہ سڑکوں، گرین بیلٹس‘پارک اور فٹ پاتھ وغیرہ کے لئے رکھی گئی ہے- ہر اپارٹمنٹ کا رقبہ 650 مربع فٹ ہوگااورہر اپارٹمنٹ دو بیڈروم دو باتھ روم

(ایک اٹیچڈ دوسرا ڈی ٹیچڈ) اور بالکونی پر مشتمل ہو گا-قسطوں کی ادائیگی قبضہ ملنے کے بعد شروع ہوگی-وزیراعلی آفس میں منعقد ہونے والی تقریب میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید، اراکین پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا، عمرآفتاب، وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران، وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز،سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری اطلاعات،بینک آف پنجاب کے حکام،چیف انجینئر ایل ڈی اے، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی،ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…