جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

سینٹ الیکشن ، حکمراں جماعت خاتون رہنما و رکن اسمبلی نے بھی نظر انداز کیے جانے کا شکوہ کر دیا

datetime 24  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور رکن اسمبلی ملیحہ علی اصغر نے سینیٹ الیکشن میں نظر انداز کرنے کا شکوہ کیا ہے ۔پی ٹی آئی کی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملیحہ علی اصغر کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ہزارہ ریجن کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ نشستوں کا تناسب دیکھا جائے تو ہزارہ ریجن کو 3 نشستیں ملتیں، پارٹی کے تمام فیصلے پشاور سے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں پشاور میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت نہ کرکیوزیراعظم کو اپنا احتجاج ریکارڈکرایا۔دوسری جانب پی ٹی آئی سینئر رہنما لیاقت جتوئی کو پارٹی قیادت پر سنگین الزامات عائد کرنے پر نوٹس جاری ۔ تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے اظہاروجوہ کا نوٹس جاری کردیا ۔ لیاقت جتوئی کا کہناہے کہ بیشک کورٹ کا نوٹس بھیجیں میں بتاؤں گا کہ سینیٹ کا ٹکٹ کیسے دیا گیاہے۔پی ٹی آئی رہنما سے نوٹس میں متنازع بیان پر وضاحت طلب کی گئی ہے ۔تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی کو پارٹی قیادت کے خلاف گفتگو اور سنگین الزام تراشی کی ، ان کا طرز عمل پارٹی پالیسی اور آئین کی سریح خلاف ورزی ہے ، مغربی سندھ ریجن کی قائمہ کمیٹی سات روز معاملے پر کارروائی کرے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…