کراچی(این این آئی) پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی کو اپنے ہی ہم جماعت کے خلاف بیان بازی مہنگی پڑگئی، پارٹی نے لیاقت جتوئی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 35کروڑ میں سینیٹ سیٹ بیچنے کے بیان پر پی ٹی آئی قائمہ کمیٹی برائے
نظم واحتساب نے لیاقت جتوئی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے، نوٹس میں پی ٹی آئی رہنما کو ان کے متنازع بیان پر سات روز میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔پی ٹی آئی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب کی جانب سے جاری اظہار وجوہ کے نوٹس میں کہا گیا کہ لیاقت جتوئی نے پارٹی قیادت کیخلاف گفتگو اور سنگین الزام تراشی کی، آپ کا طرز عمل جماعتی پالیسی اور آئین کی صریحا خلاف ورزی ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مغربی سندھ ریجن کی قائمہ کمیٹی سات روز میں معاملے پر کارروائی کریگی۔