پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

ڈسکہ اور وزیرآباد میں شکست کے بعد فردوس امجد کا ذہنی توازن خراب  ہو چکا ‘عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے مستقبل بارے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 24  فروری‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی )مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ڈسکہ اور وزیرآباد میں شکست کے بعد فردوس امجد کا ذہنی توازن خراب ہو چکا ہے، فردوس امجد کو سیالکوٹ میں تیسری مرتبہ ذلیل و خوار ہوئی ہیں،ڈسکہ میں شکست پر فردوس امجد کی

مسلسل عمران خان سے بے عزتی ہورہی ہے جس کی بھڑاس وہ ٹویٹر پر نکال رہی ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ٹویٹر پر نیا پاکستان بنانے والوں کو معلوم ہوچکا ہے گرائونڈ پر حالات مختلف ہو چکے ہیں۔فردوس باجی فکر نہ کریں پرویز رشید آپ لوگوں کیلئے دوسرالوہے کا چنا ثابت ہو گا۔موجودہ دور میںپرویز رشید نوازشریف کا جانثار سپاہی اور غیر جمہوری قوتوں کا سب سے بڑا ناقد ہے۔اب ایک پیج والا چکر ختم ،عمران خان کے منشی اور درباری اپنے اپنے صحفے تلاش کررہے ہیں۔سینیٹ الیکشن سے قبل ہی پی ٹی آئی میں الزامات کی بوچھاڑ ہو رہی ہے۔بلوچستان اور کے پی کے میں تحریک انصاف کے اختلافات عروج پر پہنچ چکے ہیں۔مسلم لیگ(ن) کو توڑنے والوں کی اپنی جماعت میں ہر صوبے میں الگ الگ گروپ بندیاں بن گئی ہیں۔مجھے ذاتی طور پرسینیٹ الیکشن کے بعد تحریک انصاف کا سیاسی مستقبل خطرے میں دیکھائی دے رہا ہے۔



کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…