بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

سینٹ الیکشن میں امیدواروں کا بڑا ٹاکرا کون کون الیکشن لڑے گا ؟ فہرست جاری

datetime 24  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) الیکشن کمیشن سندھ نے سینیٹ امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کردی، اب مجموعی طور پر تینوں کیٹگریز پر 33 امیدوار میدان میں ہیں جن میں جنرل سیٹ پر 16، ٹیکنو کریٹ پر 8 اور خواتین کی نشست پر 9 امیدوار شامل ہیں، پیپلز پارٹی کے جنرل سیٹ پر 7، ٹیکنو کریٹ پر 3 اور خواتین پر 4 امیدوار میدان میں ہیں، تحریک انصاف کے جنرل سیٹ اور ٹیکنو

کریٹ پر 4،4 اور خواتین پر 3 امیدوار ہیں جبکہ عامر خان اور عبدالقادر خانزادہ کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد ایم کیو ایم کے جنرل سیٹ پر 3 اور خواتین پر 2 امیدوار فہرست میں موجود ہیں۔ الیکشن ٹریبونل میں ریٹرنگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کا مرحلہ مکمل ہوگیا، الیکشن ٹریبونل نے ٹیکنو کریٹ پر تحریک انصاف کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کے کاغذات مسترد اور تحریک لبیک کے یشا اللہ خان کا نامزدگی فارم منظور کیا تھا۔ الیکشن کمیشن سندھ کی سینیٹ امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست کے مطابق عمومی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدواروں میں صادق علی میمن، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان، دوست علی جیسر، جام مہتاب حسین، تاج حیدر اور شہادت اعوان، خواتین کی نشست پر پلوشہ زئی خان، رخسانہ پروین، خیرالنسا اور فرزانہ بلوچ جبکہ ٹیکنو کریٹ کے لیے فاروق ایچ نائیک، شہادت اعوان اور کریم احمد خواجہ کے نام موجود ہیں۔ تحریک انصاف کے جنرل سیٹ پر فیصل واڈا، اشرف قریشی، محمود مولوی اور علی جونیجو، ٹیکنو کریٹ پر حسن بخشی، حنید لاکھانی اور ثمر علی خان جبکہ خواتین کی نشست پر فضا ذیشان، سرینہ عدنان اور ارم بٹ موجود ہیں، پی ٹی آئی کے ٹیکنو کریٹ کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کے کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹریبونل نے مسترد کردیے تھے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے عمومی نشست کے امیدواروں میں فیصل سبزواری، ظفر کمالی، ٹیکنو کریٹ پر ڈاکٹر شہاب امام جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر خالدہ اطیب اور سبین غوری شامل ہیں، جنرل سیٹ پر ایم کیو ایم کے عامر خان اور ٹیکنو کریٹ کی نشست کے امیدوار عبدالقادر خانزادہ نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے پیر صدرالدین شاہ اور سردار رحیم بھی جنرل سیٹ کے امیدواروں میں موجود ہیں۔ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد تحریک لبیک کے یشا اللہ خان کا نام ٹیکنو کریٹ کے امیدواروں میں فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 25 فروری مقرر کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…