لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ انتخابات کے لیے پنجاب میں خواتین کی نشستوں پر دو امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو گئیں۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی 2 نشستوں پر مسلم لیگ ن کی سعدیہ عباسی اور پی ٹی آئی کی ڈاکٹر زرقا بلامقابلہ کامیاب ہو گئی ہیں
،دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن نے سینٹ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزدامیدوار راجہ عظیم الحسن کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور سے سینٹ الیکشن میں جنرل نشستوں پر اپوزیشن کے چار امیدوار الیکشن لڑیں گے جن میں سے تین امیدواروں کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایک امیدوار کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔ ان نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار راجہ عظیم الحسن جو پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار بھی ہیں کی سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔