کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنمااور سابق گورنر سندھ محمدزبیر نے یہ بھی شکوہ کیا کہ گورنر بننے پر انہیں ان کے بھائی اسد عمر نے مبارکباد نہیں دی تھی۔اس موقع پرمحمد زبیر کی اہلیہ نے کہاکہ وہ شادی کی سالگرہ ہمیشہ یاد رکھتے ہیں،
لیکن اگر کبھی شادی کی سالگرہ کے روز نواز شریف کی کال آجائے تو وہ سب چھوڑ کر وہاں چلے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ محمد زبیر کی بحث کی عادت سے بے حد پریشان ہیں۔سابق گورنر سندھ نے ماہرہ خان کواپنی پسندیدہ اداکارہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اگرمریم نواز پر فلم بنائی جائے تو اس میں ماہرہ خان کو کاسٹ کیا جائے؟۔نجی ٹی کے پروگرام میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ گفتگوکرتے ہوئے محمد زبیر نے بتایا کہ مریم نواز کی تقریر صرف پرویز رشید نہیں لکھتے بلکہ سب مل کر اس میں اپنا ان پٹ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹ بہت اچھی کھیلتے تھے۔