جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

مسجد وزیر خان میں وفاقی وزیر کی سرپرستی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص ، اشرف آصف جلالی نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 24  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا مساجد کو ناچ گھر بنانے والوں کو قہر خداوندی سے ڈرنا چاہیے۔ مسجد وزیر خان میں وفاقی وزیر کی سرپرستی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص پاکستان کے اسلامی تشخص پر سوالیہ نشان ہے۔ مساجد بنات کعبہ ہیں، ان کی بے حرمتی کعبۃ اللہ کی طرف لوٹتی ہے۔

مسجد وزیر خان کے تقدس کی بار بار پامالی ایک لمحہ فکریہ ہے۔ جیسے مساجد اسلامی شعائر ہیں، ایسے ہی اُن کا تقدس بھی دین اسلام میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ مسجد وزیر خان اللہ کا گھر ہونے کے ساتھ ساتھ اسلامی تاریخ کا اہم ورثہ بھی ہے۔ مساجد کی تعظیم اہل ایمان کا شعار ہے۔ مسجد وزیر خان میں ڈھول ڈھمکے، میوزک اور ناروا طرز عمل سے اُمت مسلمہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ وزارت اوقاف کی غفلت کی بنیاد پر آئے دن بادشاہی مسجد، مسجد وزیر خان اور دیگر تاریخی مقامات پر فحش فلموں کی شوٹنگ کا مسئلہ گھمبیر صورت اختیار کر چکا ہے۔ حکومت مسجد وزیر خان کے تقدس کی پامالی میں شریک ایک وزیر سمیت ہر ہر شخص کو نشانِ عبرت بنائے اور اس کے تمام ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…