جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعلی عثمان بزدار نے صوبائی وزرا ء اور معاونین پر بڑی پابندی لگا دی

datetime 23  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )سینیٹ انتخابات، وزیراعلی عثمان بزدار نے صوبائی وزرا ء اور معاونین کے لاہور سے باہر جانے پر پابندی لگا دی۔ سینٹ انتخابات کے باعث وزیراعلی پنجاب نے وزرا اور معاونین کے باہر جانے پر پابندی سینیٹ انتخابات تک کے لیے عائد کی ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے ارکین اسمبلی سے رابطوں کے وزرا کے گروپس تشکیل دے دئیے ہیں۔ ہر وزیر کے تحت گروپ اراکین اسمبلی اپنے

امیدوار کیلئے مہم چلائی گے کوئی بھی وزیر معاون یا گروپ ممبر وزیراعلی سے اجازت کے بغیر لاہور سے باہر نہیں جا سکتے۔ دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی وزراء ، مشیران اور معاونین خصوصی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی- اجلاس میں سینیٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لئے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا -صوبائی وزراء ، مشیران اور معاونین خصوصی نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تجاویز دیں -وزیر اعلی عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں حکومتی اتحاد کے امیدوار وں کو کامیاب کرانے کے لئے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کے گروپ تشکیل دے دیئے گئے ہیں -گروپس اپنے متعلقہ امیدوار کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے – آپس میں بہترین کوآرڈینیشن کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے -انہوں نے کہا کہ میں خود بھی تمام گروپس اور امیدواروں کے ساتھ رابطہ رکھوں گا اور جلد پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا جائے گا-انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی-اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست دی ہے اور آئندہ بھی دیں گے – اپوزیشن کا بیانیہ پٹ چکا ہے اور عوامی خدمت کے سامنے منفی سیاست کی کوئی وقعت نہیں –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…