لاہور(این این آئی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ریٹائرمنٹ کو اساتذہ کے لئے مزید پیچیدہ بنا دیا، اب اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کے وقت مکمل سروس کا نو انکوائری سرٹیفکیٹ ،نو آڈٹ پیرا اور نو ڈیمانڈ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا،اس سے قبل اساتذہ کو صرف موجودہ پوسٹنگ کا سروس ریکارڈ فراہم کرنا ہوتا تھا، اساتذہ نے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے وزیرتعلیم سینوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ریٹائرمنٹ کو اساتذہ کے لئے مزید پیچیدہ بنا دیا۔اب ریٹائر ہونے والے ٹیچرز کو سروس دورانیہ کا مکمل ریکارڈ پیش کرنا ہوگا۔اس سے قبل اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کے لئیموجودہ پوسٹنگ کے متعلق نو انکوائری سرٹیفکیٹ نو آڈٹ پیرا اور نو ڈیمانڈ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوتا تھا۔اب 40 سالہ سروس میں ہر پوسٹنگ باریریکارڈ پیش کرنا ہوگا۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ تمام سروس ریکارڈ فراہم کرنا نہ ممکن ہے،وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس ریٹائرمنٹ سسٹم میں اصلاحات متعارف کروا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اساتذہ کے لئے مشکلات بڑھا رہی ہے۔جب اساتذہ کا مکمل سروس ریکارڈ سکول ایجوکیشن کے ایچ آر ایم ایپ میں موجود ہے۔ساراریکارڈ دستیاب ہونے کے باوجود ریٹائرمنٹ میں پیچیدگیاں کیوں پیدا کی جارہی ہیں۔پنجاب ٹیچرز یونین کاکہنا تھا کہ وزیر تعلیم ریٹائرمنٹ کے معاملات کو پیچیدہ کرنے کا نوٹس لیں۔ دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے گریڈ16 سے اوپر کے ملازمین کا سروس ریکارڈ فراہم کرنا لازمی ہے۔