پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز کا اسلام آباد میں ڈیرہ ڈالنے کا فیصلہ

datetime 22  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سینیٹ الیکشن اور لانگ مارچ کے حوالے سے ایک ہفتے کیلئے اسلام آباد میں ڈیرہ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔مریم نواز 26 فروری تا 3 مارچ اسلام آباد میں قیام کریں گی اور اس دوران سینیٹ الیکشن کو مانیٹر اور لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی کی ہر

سطح کی قیادت سے مشاورت کریں گی۔اس موقع پر اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 27 فروری کو اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔ن لیگ کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ارکان پارلیمان، پارٹی عہدیداران اور تقریباً ایک ہزار ارکان شریک ہوں گے۔اجلاس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور نچلی سطح تک کے ارکان سے سینیٹ الیکشن اور لانگ مارچ سے متعلق حکمت عملی کے بارے میں مشاورت کی جائے گی۔ن لیگی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں لانگ مارچ اور سینیٹ الیکشن کے بارے میں پارٹی کی حکمت عملی زیر بحث رہے گی اور ہر سطح کی قیادت سے رائے اور تجاویز طلب کی جائیں گی۔اجلاس میں لانگ مارچ اور دھرنے کے انتظامات کی ذمے داریاں پارٹی عہدیداران اور ارکان پارلیمنٹ کو سونپی جائیں گی۔کونسل اجلاس میں ن لیگی کی ذیلی تنظمیوں کے عہدیداران اور صوبائی تنظیموں کے ذمے داران بھی شامل ہوں گے، اس موقع پر لانگ مارچ کیلئے فنڈنگ، ٹرانسپورٹ، دھرنا کی صورت میں قیام و طعام سے متعلق مشاورت ہوگی۔اجلاس میں فنڈنگ کیلئے مرکزی اور صوبائی تنظیموں، ارکان پارلیمنٹ ٹکٹ ہولڈرز کو ذمہ داری سونپی جائے گی۔سینیٹ الیکشن کی سرگرمیاں مانیٹر کرنے کے لیے مریم نواز 26 فروری سے 3 مارچ تک اسلام آباد میں ہوں گی، ایک

ہفتہ کے دوران لانگ مارچ اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز ہوں گی۔مریم نواز سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اپنے اراکین اسمبلی پر کڑی نظر رکھیں گی اور مشکوک ارکان اسمبلی کو خاص طور پر مانیٹر کیا جائے گا۔مریم نواز پارٹی کی سینئر قیادت سمیت پی ڈی ایم رہنماؤں کے ساتھ بھی ملاقات کریں گی۔یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مریم نواز سے اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…