لاہور (این این آئی) کتابوں کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان،صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے چھ رکنی کمیٹی بنا دی، کمیٹی کتابوں کی قیمت طے کرنے کے موجودہ فارمولے کا جائزہ لے گی۔کتابوں کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان، پرائیوٹ پبلشرز کی
نصابی کتابوں کی کیا قیمت ہوگی۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے چھ رکنی کمیٹی بنا دی۔ کمیٹی کتابوں کی قیمت طے کرنے کے موجودہ فارمولے کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی موجود حالات کو دیکھتے ہوئے نئے فارمولے کے لیے تجاویز بھی دے گی۔کمیٹی کے سربراہ ڈی جی قائداکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ ہونگے۔ایم ڈی ٹیکسٹ بک بورڈ، ایڈیشنل سیکرٹری سکولز اور سی ای او پیک بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔ کمیٹی دس روز میں نجی پبلیشرز کی جانب سے کتابوں کی قیمتیں بڑھانے کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔