جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

نیب نے حمزہ شہباز کو موصول مشکوک ٹرانزیکشن اور انویسٹمنٹ کا پتہ لگالیا ، حیران کن دعویٰ

datetime 22  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو موصول مشکوک ٹرانزیکشن اور انویسٹمنٹ کا پتہ لگانے کا دعویٰ کردیا۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو

موصول مشکوک ٹرانزیکشن اور انویسٹمنٹ کا پتہ لگانے کا دعویٰ کردیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حمزہ کو 23 مشکوک ٹرانزیکشنز سے 181 ملین سے زائد رقم وصول ہوئی تاہم حمزہ شہباز نے موصول ہونے والی رقم کے ثبوت فراہم نہیں کیے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہبازشریف خاندان نے 2005 سے 2016 تک 14 بڑی کمپنیاں بنائیں اور کمپنیز سے بھاری مالی فوائد حاصل کرتے رہے، 14 کمپنیاں مشکوک ٹرانزیکشنز سے موصول رقم سے بنائی گئیں، حمزہ شہباز کے 14 کمپنیز میں کروڑوں کے شئیرز ہیں۔نیب کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کے ذریعے ناجائز اثاثے بنائے اور کرپشن کے مرتکب ہوئے۔خیال رہے حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت پر23فروری کوسماعت مقررہے ، لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ درخواست پرسماعت کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…