ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

ساجد سدپارہ نے والد علی سدپارہ کے ساتھ آخری دشوار ترین رات کی ویڈیو جاری کر دی

datetime 22  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی ہیرو علی سد پارہ کے بیٹے ساجد سد پارا نے والد کیساتھ آخری دشوار ترین رات کی ایک ویڈیو شیئر کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ساجد سدپارا نے والد کیساتھ گزاری گئی ایک رات کی ویڈیو شیئر کی ہے جس کی کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ’’ ٹیم اور میرے والد کے ساتھ آخری اور میری زندگی کی دشوار ترین رات‘‘ ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساجد سدپارا اپنے والد اور دیگر لوگوں کیساتھ بیس کیمپ میں موجود ہیں ۔ علی سدپارا کی جانب سے شیئر ویڈیو کیساتھ صارفین کو یہ پیغام بھی دینا تھا کہ جعلی اکائونٹ فالو نہ کریں کیونکہ ان کے والد کی ویڈیوز جعلی اکائونٹ سے شیئر کی جارہی ہیں ۔ واضح رہے کہ کے ٹو پر لاپتہ پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کی موت کی تصدیق کی تھی۔ گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت راجہ ناصر خان اور علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے پریس کانفرنس کی جس میں ساجد سدپارہ نے اپنے والد کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی موت کی تصدیق کی۔ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کا مشن جاری رکھیں گے اور ان کا خواب پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن پر وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اور عسکری ایوی ایشن کے بہادر پائلٹس کا بھی مشکور ہوں۔یاد رہے کہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی میں مصروف تھے اور اس مہم جوئی میں ان کے ساتھ ان کے بیٹے ساجد سدپارہ سمیت غیر ملکی کوہ پیما بھی تھے۔5 فروری کو ساجد سدپارہ آکسیجن سلنڈر میں مسئلے کے باعث واپس بیس کیمپ آگئے تھے لیکن ان کے والد محمد علی سدپارہ بیس کیمپ سے واپس نہیں لوٹے تھے۔محمد علی سدپارہ اور غیر ملکی کوہ پیما کی تلاش کے لیے پاک فوج اور دیگر اداروں نے ریسکیو آپریشن بھی کیا لیکن کوہ پیمائوں کا کچھ پتا نہیں چل سکا۔واضح رہے کہ پاکستان کے ہیرو محمد علی سد پارہ کو دنیا کی 14 بلند چوٹیوں میں سے 8 کو سر کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…