جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

رحمت اللعالمینؐ اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کب سے شروع ہو گا ؟ طلبا ءکیلئے اہم خبر

datetime 22  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب بھر میں رحمت اللعالمینﷺاسکالر شپ پروگرام کا آج سے آغاز ہوگا ، جس میں طلبا آن لائن نظام کے تحت درخواست جمع کرا سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب حکومت کا ایک اور احسن اقدام سامنے آیا ، پنجاب بھر میں رحمت اللعالمینﷺاسکالر شپ پروگرام کا آج سے آغاز ہوگا ، جس کے تحت صوبے کے

ہونہار و مستحق طلبہ کوا سکالر شپ دی جائے گی۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کریں گے ، اس پروگرام کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔اس حوالے سے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمینﷺاسکالر شپ ذہین،ضرورت مند طلبہ کیلئےانقلابی قدم ہے، طلبہ آن لائن نظام کے تحت درخواست جمع کرا سکیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ رحمت اللعالمین ﷺاسکالر شپ میں ہر سال اضافہ کیا جائے گا، طلبہ کے کوائف کی آن لائن تصدیق ہوگی اور وظیفہ بینکنک چینلز کے ذریعے طلبہ کو دیا جائے گا۔یاد رہے نومبر 2020 میں عثمان بزدار نے کہا تھا کہ ہم نے ہر سال ماہ ربیع الاول میں ہفتہ شان رحمت العالمین ؐ سرکاری سطح پر منانے، یونیورسٹیوں میں رحمت اللعالمین ؐ چیئر کے قیام، فرنچ اور انگلش میں ڈاکومینٹریز بنانے اور 50 کروڑ روپے سالانہ سے “رحمت اللعالمین ؐ سکالرشپ” کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ رسول کریمﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی ہر گزبرداشت نہیں کی جاسکتی، عالمی ادارے ایسے شرپسندانہ اقدامات روکنےکیلئے کردار ادا کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…