وزیر آباد (این این آئی)پریزائیڈنگ افسر کا ویڈیو بیان ،پس پردہ اسکرپٹ بتاتی آواز نے معاملہ مزید مشکوک بنا دیا، نیا پنڈورا باکس کھل گیا ۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پریزائیڈنگ افسر کے وضاحتی بیان میں پس پردہ اسکرپٹ بتاتی آواز نے معاملہ مزید مشکوک بنا دیا اور ویڈیو میں دیکھا ج
اسکتا ہے کہ پریزائیڈنگ افسر کو لقمے ملتے رہے کہ کیا کہنا ہے۔دوسری جانب وزیر آباد میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 51 کے مبینہ پریزائیڈنگ افسر نے کہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے۔پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 51 کے مبینہ پریزائیڈنگ افسر نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں غنڈوں نے مجھے دھمکایا اور قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔انہوں نے سیکیورٹی فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔ پولنگ کے دن انہیں شرپسند عناصر مدد کے لیے تنگ کرتے رہے تھے۔پریزائیڈنگ افسر نے کہا کہ وہ پولنگ کے بعد ووٹوں کا تھیلا جمع کروانے جا رہے تھے لیکن شرپسند عناصر کی جانب سے انہیں سڑکوں پر گھمایا گیا اور ٹولے میں سے ایک بندہ تھیلا لے کر بھاگ گیا۔