جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

سینٹ انتخابات، عبدالحفیظ شیخ سندھ سے بھی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ؐکراچی(آن لائن)پی ٹی آئی کے اعلی سطح وفد کی راجہ ہاؤس آمد ،حروں کے روحانی پیشوا جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگاڑا سے ملاقات کی،ملاقات میں سینیٹ انتخابات اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،پی ٹی آئی کے وفد میں عبد الحفیظ شیخ،میاں محمد سومرو،اسد عمر،فردوس شمیم نقوی اور دیگر موجود تھے

جبکہ جی ڈی اے کے وفد میں سید صدرالدین شاہ راشدی،سابق وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم،ڈاکٹر صفدر عباسی،ڈاکٹر ذوالفقار مرزا،سردار عبدالرحیم،ایم ہی اے عارف مصطفی جتوئی،عرفان اللہ مروت اور دیگر شامل تھے،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جی ڈی اے کے مرکزی رہنما سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا آج کی ملاقات میں یہ طے پایا ہے کہ پی ٹی آئی جی ڈی اے اور ایم کیو ایم مشترکہ طور پر سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے،ہمارے ووٹ بڑھیں گے کم نہیں ہونگے،5 سیٹیں ہماری ہیں،جس میں تین جنرل،ایک ٹیکنوکریٹ اور لیڈیز سیٹ شامل ہے،عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ سینیٹ ایوان بالا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ووٹوں کی خریدوفروخت کے بغیر الیکشن شفاف ماحول میں ہو،اور ہر ممبر اپنی پارٹی سے وفادار رہتے ہوئے سینیٹ انتخابات میں حصہ لے،اور ایسے انداز میں الیکشن ہوں کہ پاکستان پر فخر ہو،انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں ڈالر کو جان بوجھ کر نیچے رکھا گیا تاکہ پاکستانی باہر کی چیزیں پسند کریں،جب کسی بھی ملک کے پاس ڈالر نہیں ہونگے تو کیسے شہریوں کی ضروریات پوری ہونگی مجبوراً آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا اور سخت فیصلے کرنے پڑے ،انہوں نے کہا کہ بیرونی خسارہ اب مثبت ہوگیا ہے،عالمی سطع پر پیٹرول کی قیمت بڑھی تو ہمیں بھی بڑھانی پڑی ،ماضی کی حکومتوں نے اتنے قرضے لیے جنہیں اتارنا ہے،عوام کو قیمت کے بوجھ سے کے لیے سبسڈی دی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…