بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ریونیو افسران کی ملی بھگت سے سرکاری زمینیں فروخت کر دی گئیں، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھابیجی(این این آئی) گھارو ان سروے زمینوں کا ریکارڈ گزشتہ 16سال سے کینسل، ریونیو ٹھٹھہ کے چند افسران کی مبینہ ملی بھگت سے بااثر افراد نے دھابیجی اور بھنبھور کی سیکڑوں ایکڑ قیمتی سرکاری زمینیں قبضہ کرکے فروخت کرڈالیں.ریونیو میرپورساکرو کی جانب سے 2005 میں دیھ گھارو ان سروے

(گھارو کریک سے گھگھر پھاٹک تک)زمینوں کے ریکارڈ میں ہیر پھیر کی شکایت پر تمام کھاتے کینسل کردیے گئے تھے۔تاہم 16سال گزرنے کے باوجود تاحال مذکورہ کھاتے بحال نہیں کیے جاسکے ہیں جسکے باعث بااثر افراد سمیت ریونیو ٹھٹھہ کے افسران کی چاندی ہوگئی ہے۔ریونیو ٹھٹھہ کے چند افسران نے کراچی سمیت مقامی بااثر افراد کی مبینہ ملی بھگت سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے قریب واٹربورڈ کی سرکاری زمین سمیت امریلی اسٹیل مل اور یعقوب باد کالونی کے عقب میں اور یوسی بھنبھور میں ہزاروں ایکڑ سرکاری زمینوں کے پرانی تاریخوں میں مبینہ طور پر جعلی کاغذات بناکر ان پر فارم ہاس اور زرعی فارم قائم کر کے انھیں فروخت کردیا ہے جبکہ ریونیو ٹھٹھہ کے افسران نے بلال نگر دھابیجی کے قدیم قبرستان کی 16ایکڑ زمین کو بھی نہیں بخشا ہے۔باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ریونیو ٹھٹھہ کے چند افسران ان بااثر افراد کو دھابیجی کی سرکاری زمینوں کے فی ایکڑ مبینہ طور پر 4سے5لاکھ روپے تک پرانی تاریخوں میں مبینہ جعلی کاغذات بناکر دیتے ہیں جبکہ سرکاری زمینوں کی بڑے پیمانے پر جاری اس بندر بانٹ پر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے بھی پراسرار چپ سادہ رکھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…