جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن کا بیان حکومت پنجاب اور انتظامیہ کے خلاف چارج شیٹ قرار

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کے سنیئر رہنما و سابق ڈپٹی میئراسلام آباد چودھری رفعت جاوید نے کہاہے کہ ڈسکہ ضمنی انتخابات کے متعلق الیکشن کمیشن کا بیان حکومت پنجاب اور انتظامیہ کے خلاف چارج شیٹ ہے،پریزائیڈنگ افسران کو غائب کئے جانے کے مقدمات حکومت اور انتظامیہ پر درج ہونے چاہئیں،وزیروں

،مشیروں اور مسلح لوگوں کو پولنگ کے دن حلقے میں کھلی چھٹی دی گئی،انتظامیہ اورپولیس کی سرپرستی میں الیکشن عملے کو غائب کرنے کا گھنائونا کھیل کھیلاگیا،ضمنی انتخابات میں خون خرابہ اور دھاندلی الزامات الیکشن کمیشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی کا منہ بولتاثبوت ہے،نالائق حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈسکہ میں عوام کے ووٹ کی توہین کی گئی،عوامی رائے دہی پر ڈاکہ مارنے والے ملک وقوم کے ساتھ مخلص نہیں،مسلم لیگ(ن)کی امیدوارنوشین افتخا کو ہرانے کیلئے پنجاب بھر کی انتظامی مشینری استعمال کی گئی ،پولنگ کے دوران جب حکومتی امیدوار کواپنی شکست واضح نظر آنے لگی تو نہ صرف پولنگ اسٹیشنوں کا گھیرائوکیاگیا بلکہ بار بار پولنگ رکوائی گئی،رات تک لیگی امیدوار بھاری اکثریت سے جیت رہی تھیںمگر اب سلیکٹڈ رزلٹ بدلنے کی پوری کوشش کررہے ہیں، ،عوام جاگ رہی ہے یہ ڈاکہ نہیں ڈالنے دیگی،اب تابعداروں کا یوم حساب قریب ہے ،ہم عوام کے ساتھ ملکر ان کو ان کے گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے۔مسلم لیگی رہنماچودھری رفعت جاوید نے کہاکہ تبدیلی کا نعرہ اب ڈرائوناخواب بن گیاہے، نالائق حکمران ٹولہ مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے بجائے آئے دن غریب عوام پر مہنگائی کے بم گرارہاہے،تبدیلی سرکار نے سستے داموں پر اشیاء خوردونوش عوام

کو فراہم کرنے والے یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی اشیاء مہنگی کردی،ملک میں مہنگائی سے تنگ آئی ہوئے عوام نے ضمنی انتخابات میں عمران نیازی کو یکسرمستردکردیاہے۔انہوں نے کہاکہ چاروں صوبوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میںدھاندلی کے باوجودپی ڈی ایم کے امیدواروں کاجیتنا اس بات کاواضح ثبوت ہے کہ عوام موجودہ

حکمرانوں سے عاجز آ گئے ہیں،پی ڈی ایم کی تحریک زور پکڑ چکی ہے،پوری طاقت سے اسلام آباد جاکر تبدیلی سرکار کے نااہل ٹولے سے پاکستان اورغریب عوام کی جان چھڑانی ہے،آنے والا دور پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ہے،قائد میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…