جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

اگر پتہ ہوتاانہوں نے سیٹ کے بدلے2جانیں لینی ہیں توڈسکہ کی نشست ویسے ہی انہیں دے دیتے ، مریم نواز کا دعویٰ

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر پتہ ہوتاانہوں نے سیٹ کے بدلے2جانیں لینی ہیں تومسلم لیگ (ن) ڈسکہ کی نشست ویسے ہی انہیں دے دیتی ،ون ٹائم عمران خان کو عوام کے سروں پر مسلط کردیاگیااب یہ دوبارہ نہیں آئے گا ،نہ پی ٹی آئی اور نہ ہی اس کا مستقبل ہے ان کاشیرازہ بہت جلد

بکھرے گا، آٹا، گیس، بجلی اور ووٹ چوروں کو چاروں صوبوں سے عوام نے مستردکردیا ہے ، دھاندلی کے باوجود ڈسکہ کے عوام نے جمہوریت کی جنگ لڑی۔جاتی امراء سے ڈسکہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پریذائیڈنگ افسران نے بکنے سے انکار کر دیا، حکمران بدترین ریاستی دہشتگردی کے باوجود ڈسکہ سے ہارے اور بے نقاب ہوئے، انہوں نے فائرنگ کرائی، 2 جانیں لیں،اگر پتہ ہوتاانہوں نے سیٹ کے بدلے2جانیں لینی ہیں تومسلم لیگ (ن) ڈسکہ کی نشست ویسے ہی انہیں دے دیتی ۔ڈسکہ کی عوام نے جمہوریت کے لئے جنگ لڑی اور ووٹ پر پہرہ دیا،انہوں نے سارے حربے آزما لئے اور اب یہ کھل کر سامنے آ گئے ہیں،انہوں نے پریزائیڈنگ آفیسر اغوا کئے لیکن ریاستی دہشتگردی کے باوجود بری طرح ہارے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹا ،چینی ،بجلی ،دوائی اور ووٹ چور کو ڈسکہ ،وزیر آباد اور چاروں صوبوں سے عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کل سے ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں پریذائیڈنگ آفیسر نے گلے میں کارڈ پہنا ہوا ہے ،یہ کہا گیا الیکشن کمیشن کی گاڑیوں میں ڈبے لے کر نہیں جانا ہمارے ساتھ جاناہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے عوام کو بتایا دیا کس طرح 2018ء

کے انتخابات میں ڈاکہ ڈالا گیا،تمام اداروں کے استعمال کے باوجود پی ٹی آئی بری طرح ہاری ہے، بدتمیزی کا پلان پی ٹی آئی نے بنایا ہے لیکن یہ انشااللہ ناکام ہوں گے۔ مریم نوازنے کہا کہ عوام ان سے ناراض ہیں ،اراکین بھی ناراض ہیں ،ون ٹائم عمران خان کو عوام کے سروں پر مسلط کردیاگیا ، یہ دوبارہ نہیں آئے گا ،نہ پی ٹی آئی اور نہ ہی اس کا مستقبل ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…