جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

این اے 75ضمنی انتخابات ،انکوائری رپورٹ میں نتائج میں ٹیمپرنگ کا انکشاف

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پولنگ عمل کے دوران ہونے واقعات کی انکوائری رپورٹ میں نتائج میں ٹیمپرنگ کا انکشاف ہوا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پولنگ عمل کے دوران ہونے واقعات کی انکوائری رپورٹ الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی جس کے مطابق

ریٹرننگ افسران کوغائب کیاگیا اور وہ صبح 6بجے واپس آئے،نتائج میں ٹیمپرنگ کاانکشاف سامنے آیاہے۔20 پولنگ اسٹیشنزکے نتائج تبدیل کیے گئے، الیکشن کمیشن آئندہ 2روزتک این اے75ڈسکہ سے متعلق فیصلہ دیگا۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے نتائج روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔دوسری جانب وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نوشہرہ پی کے63 کا ضمنی انتخاب ہم جیتے ہیں، ن لیگ نے جعل سازی کی ہے۔پرویز خٹک نے ایک انٹرویومیں کہا کہ الیکشن کمیشن جائیں گے، اور ثابت کریں گے کہ بہت بڑا گھپلا ہوا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ نوشہرہ میں جو ہوا اس کا نتیجہ جلد سامنے آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ثابت کروں گا پی کے 63 پر ہمیں جان بوجھ کر ہرایا گیا ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ افسوس ہے الیکشن کمیشن نے مل ملا کر سارا کام کیا۔دوسری جانب این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پولنگ عمل کے دوران ہونے واقعات کی انکوائری رپورٹ میں نتائج میں ٹیمپرنگ کا انکشاف ہوا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پولنگ عمل کے دوران ہونے واقعات کی انکوائری رپورٹ الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی جس کے مطابق ریٹرننگ افسران کوغائب کیا گیا اور وہ صبح 6بجے واپس آئے،نتائج میں ٹیمپرنگ کا انکشاف سامنے آیاہے۔20 پولنگ اسٹیشنزکے نتائج تبدیل کیے گئے، الیکشن کمیشن آئندہ 2روزتک این اے75ڈسکہ سے متعلق فیصلہ دیگا۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے نتائج روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…