ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

زمین کی ہوس نے خون سفید کر دیا، اراضی کے جھگڑے پر بھتیجوں نے فائرنگ کرکے 2 سگے چچا اور 2 کزن مار دیے

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(این این آئی)اراضی اوررشتہ کے تنازعہ کے باعث 2 ملزمان نے فائرنگ کر کے اپنے 2چچااور 2 کزن کومار دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے علاقے کلاسوالہ میں دو ملزمان نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت 4 افراد کو ماردیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدرپسرورپولیس کی بھاری نفری موقع

پرپہنچ گئی، ریسکیو رضاکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو نجی ہسپتال منتقل کردیا۔ریسکیو حکام کے مطابق 2 ملزمان نے اراضی اوررشتے کے تنازعے پر فائرنگ کر کے اپنے 2 چچا اور 2 کزن کو مار دیا، مار جانے والوں میں 55 سالہ ذوالفقار اس کا 30 سالہ بیٹا حسن اور60 سالہ عبدالرحمن اوراسکا 30 سالہ بیٹا ماجد ہیں، جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔دوسری جانب ہارلے اسٹریٹ میں ڈاکو تاجر اور اس کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ روپے کی نقدی اور ریورات لے گئے۔راولپنڈی کے علاقے ہارلے اسٹریٹ میں ڈکیتی کی سنگین واردات سامنے آئی جہاں ڈاکو تاجر اور اس کے اہل خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر کمرے میں بند کرکے ایک کروڑ روپے مالیت کی نقدی اور سونے کے زیورات لوٹ لے گئے۔پولیس کے مطابق الیکٹرانک کے تاجر محمد عمر نے بتایا کہ وہ تھانہ آرے بازار کے علاقے ہارلے اسٹریٹ میں اہل خان کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ چار مسلح ملزمان جو اردو اور پشتو زبان میں گفتگوکررہے تھے اسلحے کی نوک پر یرغمال بناکر سب گھر والوں کو کمرے میں بند کردیا، گھر کی تلاشی لے کر 50 لاکھ روپے کی نقدی اور 50 لاکھ روپے کے سونے کے زیورات لوٹ لے گئے۔تاجر کے مطابق واردات کے دوران ایک ملزم ہینڈ فری کے ذریعے فون پر کسی سے باتیں بھی کررہا تھا، پولیس نے ڈکیٹی کا وادات کامقدمہ درج کرلیا ہے تاہم واردات کے دوران ایک ملزم کی موبائل فون پر گفتگو کیے جانے کے باوجود جیو فینسنگ کرکے ملزمان کا تاحال سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…