لاہور (آن لائن) شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک اور موٹر وے ایم تھری لاہور سے رجانہ تک عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں سے دھند کا راج بیشتر علاقے گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں۔دھند کی وجہ سے معمولات زندگی بالخصوص سڑکوں پر ٹریفک کا نظام متاثر ہوا، نارووال کرتار پور روڈ پر حد نگاہ 20 میٹر تک رہ گئی اور
نارووال لاہور اور مریدکے روڈ پر حد نگاہ 10 سے 30 میٹر تک رہ گئی ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق گجرات شہر اور گرد و نواح میں بھی شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شکرگڑھ اور مضافات میں دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ شہریوں کی حفاظت کے لیے موٹر وے مختلف مقامات پر بند کردی گئی ہے، شہری دوران سفر احتیاط کریں۔