جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

مشتعل افراد کا جیو اور جنگ گروپ کے مرکزی دفتر پر حملہ

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں مشتعل افراد نے جیو اور جنگ گروپ کے مرکزی دفتر پر حملہ کردیا،آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع مرکزی دفتر پر حملے کے دوران مظاہرین نے عملے پر تشدد کیا اور دھکے بھی دیے۔تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے واک تھرو گیٹ اورمرکزی دروازہ توڑدیا اور دفتر کے شیشے بھی توڑ دیے ہیں۔

مظاہرین نے جیو نیوز کے عملے کو حراساں کیا جبکہ عمارت کے اندر بھی خواتین سمیت ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھیں،مظاہرین کے توڑپھوڑ کے دوران موقع پرموجود پولیس خاموشی تماشائی بنی رہی،مظاہرین نے دفتر کے باہر دھرنا دے دیا ہے اور نجی ٹی وی کے پروگرام کے اینکر کی وضاحت کے باوجود معافی کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب سینئر تجزیہ کار اور جیو نیوز کے پروگرام ’خبرناک‘ کے میزبان ارشاد بھٹی نے وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ ان کا پروگرام طنز و مزاح کا پروگرام ہے، سندھ اور سندھی اسی طرح ان کے وجود کا حصہ ہیں، جس طرح ملک کا کوئی اور دوسرا صوبہ ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کراچی میں جیو اور جنگ گروپ کے مرکزی دفتر پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جنگ اور جیو کے مرکزی دفترپرحملے کی مذمت کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ سندھ حکومت نے بروقت پولیس فراہم کیوں نہیں کی؟ واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج سب کاحق ہے مگر تشدد کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔ دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جیو کے آفس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ واقعہ کی مکمل غیرجانبدارانہ اور آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…