اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

ضمنی انتخابات ، ڈسکہ فائرنگ کس کے ایما پر ہوئی؟ پی ٹی آئی رہنما نےبڑا انکشاف کر دیا

datetime 21  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ ڈسکہ فائرنگ واقعے میں ملوث مرکزی ملزم حمزہ بٹ رانا ثنا اللہ اور کیپٹن صفدر کا فرنٹ مین ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی

ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ’’مریم نواز کے پیش خدمت!ڈسکہ میں 2 بے گناہ افراد کے قتل اور خونی کھیل میں ملوث مرکزی ملزم حمزہ بٹ گرفتار کر لیا گیا ہے! ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کیپٹن صفدر اور رانا ثناءاللہ کا فرنٹ مین ہے، انکا کہنا تھا کہ کیا مریم نواز اب بھی انکار کریں گی کہ ان غنڈوں کو ان کی جماعت کی سرپرستی حاصل نہیں؟۔عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ’’دوسرے مرکزی ملزم جاوید بٹ کی تصاویر کیپٹن صفدر کے ساتھ منظر عام پر آ چکی ہیں جس کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کی ٹیمیں مسلسل چھاپے مار رہی ہیں! بہت جلد بے گناہ شہیدوں کے دونوں مجرمان کو کیف کردار تک پہنچائیں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں ن لیگ الیکشن ہار چکی ہم 8000 ووٹوں سے انتخاب جیتے۔مریم نواز کے دورہ سیالکوٹ ردعمل دیتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ مریم نواز ڈسکہ آئیں مگرشہیدوں کے گھر جانے کیزحمت نہ کی،مریم جانتی تھیں شہدا کے لواحقین ان کا استقبال کس طرح سے کریں گے۔عثمان ڈار نے کہا کہ مریم نے موقف اپنایا کہ کارکنان تحریک انصاف نے خود شہید کرائے میں نے چیلنج کیا تھا دعویٰ درست ہے تو شہدا کے گاؤں تشریف لائیں، مریم نواز جانتی ہیں کہ ان کے جھوٹ پکڑے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی ملزم جاوید بٹ کیپٹن صفدر کا فرنٹ مین تھا، کیپٹن صفدر اور مرکزی ملزم کی تصاویر نشر ہو رہی ہیں انتشارکی سیاست ن لیگ کا وطیرہ ہے، ہمدردیاں لینے کیلئے لاشوں پرسیاست کی گئی۔معاون خصوصی نے کہ کہا کہ ڈسکہ میں ن لیگ الیکشن ہار چکی ہم 8000 ووٹوں سے انتخاب جیتے،الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے ،پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…