جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

این اے 221 تھرپارکر ضمنی الیکشن، اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج میں تحریک انصاف کو شکست کا سامنا

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھرپارکر(مانیٹرنگ + آن لائن) این اے 221 تھرپارکرمیں پولنگ کاوقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، قومی اسمبلی کے اس حلقے میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے، اس حلقے میں پولنگ سٹیشنز کی تعداد 318 ہے جن میں سے 78 پولنگ

اسٹیشنزکاغیرحتمی اورغیرسرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے، اس نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار پیرامیرعلی شاہ 30 ہزار817ووٹ لے کر آگے ہیں اور تحریک انصاف کے امیدوار نظام الدین 10ہزار89 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔ واضح رہے کہ دن کے وقت سندھ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 221 تھرپارکر میں ایک پولنگ اسٹیشن کو آگ لگا دی گئی۔سندھ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 221 تھرپارکر میں پولنگ کا عمل جاری تھا کہ اس دوران پولنگ اسٹیشن کو آگ لگا دی گئی۔ تھرپارکر کے علاقے کیسراڑسماں میں پولنگ اسٹیشن کو آگ لگانے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امان اللہ سموں سمیت 3 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔آگ لگنے کے باعث پولنگ کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری پولنگ اسٹیشن پہنچ گئی۔ رینجرز نے موقع پر پہنچ کر 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔پولنگ اسٹیشن میں آگ لگنے کے باعث 3 پولیس اہلکاروں کی وردیاں بھی جل گئیں۔ اس حلقے میں بارہ امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابلے ہیں، ووٹرز کی کل تعداد دو لاکھ اکیاسی ہزار سے زائد ہے، واضح رہے کہ یہ نشست پی پی پی کے رہنما اور رکن اسمبلی پیر نور محمد شاہ جیلانی کی وفات کی وجہ سے خالی ہو ئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…