جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

’’تھر پارکر پولنگ اسٹیشن پر پولیس کی نگرانی میں دھماکہ کیا گیا‘‘ پی ٹی آئی رہنما نے سندھ پولیس پر سنگین الزامات‎عائد کر دیے

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھرپارکر ( آن لائن ) این اے 221 تھرپارکر کے ضمنی الیکشن میں کئی پولنگ اسٹیشنوں کا نتیجہ موصول ہوگیا ، پاکستان پیپلزپارٹی نے واضح برتری حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ین اے 221تھر پارکر میں 220 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پیپلزپارٹی کے امیرعلی شاہ 82ہزار551ووٹ لے کرآگے ہیں ، جب کہ پی ٹی آئی کے نظام الدین35ہزار61ووٹ لے کر

دوسرے نمبر پر ہیں۔یاد رہے کہ رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی پیر نور محمد شاہ جیلانی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی ، جہاں ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سمیت 12 امیدوار مدمقابل تھے ، قومی اسمبلی کے اس حلقے میں ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 900 ہے ، جہاں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی ، حلقے میں پولنگ سٹیشنز کی کل تعداد 318 ہے جن میں سے 95 انتہائی حساس اور 130 کو حساس قرار دیا گیا تھا ، جس کے لیے حلقے میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے ، اس سلسلے میں 4 ہزار پولیس اہلکاروں، ایک ہزار رینجرز کے جوانوں سکو کیورٹی پر تعینات کیا گیا۔ تمام تر سیکیورٹی انتظامات کے باوجود این اے 221 ضمنی الیکشن کی پولنگ کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن پر آگ لگ گئی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق تھرپارکر کے علاقے کروڑوکیسر اڑسماں میں شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوکر سامان نذر آتش کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن میں ا?گ لگا دی اور سامان جلا دیا ، واقعے میں تین پولیس اہلکاروں کی وردیاں بھی جل گئیں ، شرپسندوں کی جانب سے پولنگ اسٹیشن میں تباہ کاریاں جاری تھیں کہ رینجرز نے موقع پر پہنچ کر پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…