جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

ن لیگ نے گھٹیا سیاست کے تمام ریکارڈز توڑ دیے، حیران کن دعویٰ

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے گھٹیا سیاست کے تمام ریکارڈز توڑ دئیے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز کے بیان پر کہا کہ سیاسی مقاصد کیلئے غنڈہ گردی اور

گلو گردی نااہل لیگ کے لیے نئی بات نہیں،ڈسکہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پولنگ ایجنٹ کو بیدردی سے مارنے والے لیگی غنڈے تھے۔انہوں نے کہا کہ ظلم کے بعد مگرمچھ کے آنسو بہانے کے ڈرامے کیلبری کوئین کا وطیرہ ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن ہو یا فیصل آباد کے حق نواز کے قاتل، کیلبری کوئین کے کندھے سے کندھا ملائے کھڑے ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ منافقت اور لاشوں پر سیاست کرنے میں شریفوں کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا کیونکہ کرپشن، لوٹ مار، جھوٹ اور منافقت مریم صفدر کی سیاست کا محور ہے۔انہوں نے کہا کہ اشتہاری مجرموں کی جماعت مسلم لیگ ن نے گھٹیا سیاست کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں اور مظلوم کو شہید کر کے سینہ کوبی یزیدیت کی تازہ مثال ہے۔ مسلم لیگ ن 2018 کے انتخابات میں عوام کے سامنے بے نقاب ہوئی۔معاون خصوصی نے کہا کہ ووٹ کوعزت دو کا نعرہ عوام نے مجھے کیوں نکالا میں تبدیل کر دیا اور عوام نے عمران خان کو ووٹ دے کر ووٹ کو عزت دی۔انہوں نے کہا کہ اصل مافیا 30 سال سے اپنے اقتدار کی خاطر جھوٹ اور گمراہی پھیلاتا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…