جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

نامور صحافی مہر بخاری معروف نجی ٹی وی کا حصہ بن گئیں

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نامور صحافی اور اینکر پرسن مہر بخاری نجی ٹی وی ہم نیوز کا حصہ بن گئیں۔مہر بخاری بہت جلد ہم نیوز کی اسکرین پر کرنٹ افیئرز کے پروگرام میں بطور اینکر پرسن اپنے فرائض سر انجام دیں گی۔مہر بخاری کو قومی اور عالمی حالات حاضرہ کے حوالے سے منفرد تجزیے کے باعث بہترین نقادوں اور ٹھوس مؤقف رکھنے والے

صحافیوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔مہر بخاری صحافتی میدان میں گذشتہ دو دہائیوں سے بھروسے اور اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں جبکہ مہر بخاری پاکستان کے ٹاپ نیوز چینلز کے ساتھ وابستہ رہ چکی ہیں۔پرائم ٹائم فیلگ شپ کے کرنٹ افیئرز پروگرام میں مہر بخاری کی بے باک شخصیت اور کام کرنے کی لگن انہیں مزید مضبوط بناتی ہے جبکہ مہر بخاری مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں۔مہر بخاری وزیر اعظم عمران خان سمیت ملک کی کئی بڑی سیاسی و سماجی شخصیات کا انٹرویو کر چکی ہیں۔مہر بخاری بطور پاکستانی صحافی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن سمیت نامور شخصیات کا انٹرویو کر چکی ہیں۔دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کیس کے دوران مہر بخاری کی صحافتی قابلیت نمایاں رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…