جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

’’مسلم لیگ ن کی کھل کر حمایت کرنے والے کون لوگ نکلے ‘‘ وفاقی وزیر پرویز خٹک کے بھائی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ (این این آئی)نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن )کے امیدوار کی حمایت میں وزارت سے ہاتھ دھونے والے سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک نے اپنے خلاف الزمات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ ایک انٹرویومیں پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی حمایت نوشہرہ کے عوام نے کی، میں نے نہیں کی،

تحریک انصاف کے ورکرز نے مسلم لیگ ن کی کھل کر حمایت کی۔لیاقت خٹک نے کہا کہ مجھے ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، وزیراعظم سے ملنا چاہتا ہوں، میں نے ہمیشہ اپنے بھائی پرویز خٹک کے لیے سیاست کی، وہ غلط لوگوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج ان کو الیکشن نتائج کی وجہ سے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا، یہاں مسلم لیگ ن کا امیدوار 22 سال سے الیکشن نہیں جیت سکا، ووٹ عمران خان کا ہے ہماری خامیوں کی وجہ سے الیکشن ہارے،میرے ہٹانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ہارنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے۔ دوسری جانب پی کے 63 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے اختیار ولی کی کامیابی کا جشن لیاقت خٹک کے عزیز اصغر خٹک کے گھر منایا گیا۔ ذرائع کے مطانق جشن میں سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک اور بیٹے احد خٹک نے بھی شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…