جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

جس پریذائیڈنگ افسر نے بکنے سے انکار کیاوہ ویڈیو میرے پاس ہے، مریم نواز شریف نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر پتہ ہوتاانہوں نے سیٹ کے بدلے2جانیں لینی ہیں تومسلم لیگ (ن) ڈسکہ کی نشست ویسے ہی انہیں دے دیتی ،ون ٹائم عمران خان کو عوام کے سروں پر مسلط کردیاگیااب یہ دوبارہ نہیں آئے گا ،نہ پی ٹی آئی اور نہ ہی اس کا مستقبل ہے ان کاشیرازہ بہت جلد بکھرے گا، آٹا، گیس، بجلی اور ووٹ چوروں کو

چاروں صوبوں سے عوام نے مستردکردیا ہے ، دھاندلی کے باوجود ڈسکہ کے عوام نے جمہوریت کی جنگ لڑی۔جاتی امراء سے ڈسکہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پریذائیڈنگ افسران نے بکنے سے انکار کر دیا، حکمران بدترین ریاستی دہشتگردی کے باوجود ڈسکہ سے ہارے اور بے نقاب ہوئے، انہوں نے فائرنگ کرائی، 2 جانیں لیں،اگر پتہ ہوتاانہوں نے سیٹ کے بدلے2جانیں لینی ہیں تومسلم لیگ (ن) ڈسکہ کی نشست ویسے ہی انہیں دے دیتی ۔‎ ڈسکہ کی عوام نے جمہوریت کے لئے جنگ لڑی اور ووٹ پر پہرہ دیا،انہوں نے سارے حربے آزما لئے اور اب یہ کھل کر سامنے آ گئے ہیں،انہوں نے پریزائیڈنگ آفیسر اغوا کئے لیکن ریاستی دہشتگردی کے باوجود بری طرح ہارے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹا ،چینی ،بجلی ،دوائی اور ووٹ چور کو ڈسکہ ،وزیر آباد اور چاروں صوبوں سے عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کل سے ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں پریذائیڈنگ آفیسر نے گلے میں کارڈ پہنا ہوا ہے ،یہ کہا گیا الیکشن کمیشن کی گاڑیوں میں ڈبے لے کر نہیں جانا ہمارے ساتھ جاناہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے عوام کو بتایا دیا کس طرح 2018ء کے انتخابات میں ڈاکہ ڈالا گیا،تمام اداروں کے استعمال کے باوجود پی ٹی آئی بری طرح ہاری ہے، بدتمیزی کا پلان پی ٹی آئی نے بنایا ہے لیکن یہ انشااللہ ناکام ہوں گے۔ مریم نوازنے کہا کہ عوام ان سے ناراض ہیں ،اراکین بھی ناراض ہیں ،ون ٹائم عمران خان کو عوام کے سروں پر مسلط کردیاگیا ، یہ دوبارہ نہیں آئے گا ،نہ پی ٹی آئی اور نہ ہی اس کا مستقبل ہے، ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…