جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

جامعات میں لڑکیوں کے ٹی شرٹ، جینز پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ، نوٹیفکیشن جاری

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختونخوا کی 2 یونیورسٹیوں نے چست جینز، ٹی شرٹس اور میک اپ پر دیگر چیزوں کے ساتھ پابندی عائد کرنے کے لئے نئی ڈریس کوڈ پالیسی نافذ کردی۔صوبائی گورنر شاہ فرمان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی 2 یونیورسٹیوں نے چست جینز،

ٹی شرٹس اور میک اپ پر دیگر چیزوں کے ساتھ پابندی عائد کرنے کے لیے نئی ڈریس کوڈ پالیسی نافذ کردی، جس کی تعمیل میں ہزارہ یونیورسٹی سرفہرست ہے، جس نے 6 جنوری کو اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔امت کی رپورٹ کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کے تمام طلبا، اساتذہ اورعملے کیلیے نئی ڈریس کوڈ پالیسی پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے ۔اس پالیسی کے مطابق لڑکیوں کو کیمپس میں ٹی شرٹ،چست جینز، بھاری میک اپ اور زیورات پہننے سے منع کیا گیا ہے۔ وہ فینسی بیگ یا پرس بھی نہیں لا سکیں گی۔دوسری طرف لڑکوں پریونیورسٹی میں سخت جینز،کلائی چینز،لمبے بال،بالوں میں پونی لگانے اور فیشن والی داڑھی رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی نے بھی اسی طرح کی سفارش کو اپنے سنڈیکیٹ اجلاس میں منظورکیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…