جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات ، ڈسکہ کی عوام نےاپنا فیصلہ سنا دیا ، حیران کن دعویٰ

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر آباد کا الیکشن شفاف اور ڈسکہ میں دھاندلی عجب منطق ہے، ڈسکہ کی عوام نے فیصلہ دے دیا ہے ووٹ کو عزت دیں اور نتائج قبول کریں۔معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے سینیٹر بننے کے لیے

سرکاری پلاٹ پر ووٹ ٹرانسفر کروایا۔معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے سینیٹر بننے کیلئے سندھ میں اپنا ووٹ ٹرانسفر کروایا، جس پتے پر انہوں نے ووٹ ٹرانسفرکروایا وہ سرکاری پلاٹ ہے جو خالی ہے۔شہباز گل نے کہا کہ سرکاری پلاٹ کے ایڈریس پر ووٹ ٹرانسفر نہیں ہوتا، ان کو بچانے کے لیے ایک ڈی جی صاحب ایم پی پیز کو ریکارڈ مہیا نہیں کررہے، یہ سارے ہی جعلی ہیں۔دوسری جانب رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے کہا کہ پلوشہ خان نے گھر کا ایڈریس گلستان جوہر بلاک 3 کا دیا ہے، انہوں نے جو گھر کا ایڈریس دیا وہاں گھر ہی نہیں خالی پلاٹ ہے، پلوشہ نے سندھ ووٹ منتقل کرنے میں پیپلزپارٹی نے حیران کردیا۔ارسلان تاج نے دعویٰ کیا کہ پلوشہ خان کا ووٹ خالی پلاٹ کے پتے پر منتقل کیا گیا، رفاہی پلاٹ تاحال خالی پڑا ہوا ہے، ووٹ کے لیے رہائش ضروری ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پلوشہ خالی پلاٹ پر جھونپڑی میں رہتی ہیں کیا؟ جھونپڑی میں رہنے والی خاتون کروڑوں روپے کی مالکہ ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…