لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ ضمنی کے بعدسینیٹ انتخابات میں بھی شکست عمران نیازی کا مقدر بنے گی، ضمنی انتخابا ت میں عوام نے کہہ دیا ہے کہ مک گیا تیرا شو نیازی گو نیازی گو نیازی۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ( ن) کی کامیابی ہر اس فرد کی کامیابی ہے جس نے
ووٹ کو عزت دو بیانئیے کو پھیلانے میں اپنا حصہ ڈالا۔ سلیکشن کے ذریعے آئی حکومت نے ضمنی انتخابا ت میں جیت کیلئے پورا ریاستی زور لگایا،ہر قسم کی دھاندلی و تاخیری حربے استعمال کئے مگر الحمدللہ بالآخر جیت حق کی ہوئی۔انہو ں نے کہاکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے آرٹیکل 218کی خلاف ورزی کی، چیف الیکشن کمشنر کا پریس ریلیز جاری کرنے کا مطلب ہے کہ صوبائی حکومت نے ان کی مدد نہیں کی ۔