جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

سانحہ لاہور سیالکوٹ موٹروے،پولیس نے آخر کار چالان جمع کروا دیا، اہم انکشافات

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کے ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کروا دیا ،چالان دو سو سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جس میں 40 گواہان کو شامل کیا گیا ہے ۔گواہان میں متاثرہ خاتون، مقدمے کا مدعی اور 15 پر کال کرنے والا شخص بھی شامل ہے،سانحے کے وقت موجود خاتون کے3 بچوں کو

گواہوں کی لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔ چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون نے عابد ملہی اور شفقت کی شناخت پریڈ جیل میں کی،دونوں ملزمان کی شناخت پریڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے کروائی گئی، متاثرہ خاتون کا 3 مرتبہ بیان ریکارڈ کیا گیا،عابد ملہی اور شفقت سے آلہ ضرب بھی برآمد کیا گیا،شفقت نے ڈنڈا بالامستری کے گھر سے برآمد کروایا،عابد ملہی نے پستول تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ سے برآمد کروایا،پولیس نے عابد ملی اور شفت بگا کا موبائل فون بھی برآمد کیا،عابد ملہی نے خاتون سے لوٹی 1 لاکھ سے زائد کی رقم خرچ کرد ی ،عابد ملہی نے خاتون کے سونے کے کڑے اور اے ٹی ایم بھی برآمد نہیں کروایا ،شفقت عرف بگا نے اقبال جرم کرلیا ہے اور دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروا دیا ،شفقت عرف بگا کا بیان جوڈیشل مجسٹریٹ رحمان الٰہی نے ریکارڈ کیا،عابد ملہی نے تفتیشی کے روبرو اعتراف جرم کیا اور دفعہ 161 کا بیان ریکارڈ کروایا ،ملزمان نے بتایا جب خاتون نے انکار کیا تو بچوں کو مارنے کی دھمکی دی۔ چالان کے متن میں بتایا گیا ہے کہ عابد ملہی اور شفقت کا ڈی این اے میچ کرچکا ہے، عابد ملہی کے خون کا قطرہ گاڑی ٹوٹے شیشے سے ملا، عابد ملہی کے ڈی این اے فورٹ عباس 2013 کے واقعے سے میچ کرگیا تھا، فورٹ عباس کے مقدمے سے تفتیش کا آغاز ہوا۔ ملزمان کیخلاف جیل میں ٹرائل کا آغاز کیا جائے گا،جیل ٹرائل انسداددہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کریں گے ،جیل ٹرائل میں سپیشل پراسکیوٹر وقار عابد، حافظ اصغر اور عبدالجبار پیش ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…