جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر زبان پھسل گئی، تحریک انصاف کی جیت کو پیپلز پارٹی کی جیت قرار دے دیا

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی زبان پھر پھسل گئی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیف الیکشن صاحب معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے این اے 75 کا رزلٹ فوری طور پر جاری کرے

۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حلقے کے الیکشن کا فی الفوراعلان کیا جائے تاکہ ’پیپلز پارٹی کی جیت‘ جشن میں بدلی جاسکے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی گھٹی پر پلے سانپ زہریلے اژدھے بن گئے ہیں۔معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان افسران پر گہری نظر ہے جنہوں نے ن لیگ کی خواہشات پر عمل کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی گھٹی پر پلنے والے زہریلے سانپ اڑدہے بن گئے ہیں، ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کا موثر کردار کہیں نظر نہیں آیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بدمعاشی کی بھینٹ چڑھنے والے کارکنوں کے لوا حقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے بدمعاشوں نے دو حلقوں میں پر امن فضا کو پرتشدد بنایا، ن لیگ کی انتہاپسندی کی سوچ مخالف کو قبول نہیں کرتی۔فردوس اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ پر پہلے تشدد اور پھر فائرنگ کی گئی، جب سے الیکشن کا اعلان ہوا ریٹرننگ افسر نے صرف حکومت پر نظر رکھی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے دانستہ طور پر اپوزیشن کو کھلی چھوٹ دی، اس نے حزب اختلاف پر نظر نہیں رکھی۔اْنہوں نے رانا ثنا اللہ پر الزام لگایا کہ کے فائرنگ کے واقعات کے تانے بانے ان سے جڑے ہیں اور ان کے اشاروں پر پولنگ کے عملے کو دھمکیاں دی گئیںجن کی گاڑیوں میں اسلحہ تھا وہ فرار ہوگئے، اپوزیشن جماعت نے پولنگ روکنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…