ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم نے لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاج کا نوٹس لے لیا

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ/اسلام آباد (آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے جلد ملاقات کرنے کا پیغام جاری کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے وزیراعظم کی ہدایت پر ہفتہ کی سہ پہر لاپتہ افراد کیلیے دھرنا دینے والے انکے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم کا پیغام پہنچایا۔وزارت انسانی حقوق کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق نے لواحقین سے کہا کہ انہیں دھرنا ختم کر کے آئندہ ماہ مارچ میں تین رکنی نمائندہ کمیٹی سے

ملاقات کرنا ہوگی اور وہ اس ملاقات کا خود اہتمام کریں گی۔انہوں نے لواحقین سے کہا کہ وہ لاپتہ افراد کی فہرست فراہم کریں تاکہ لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات سے قبل لاپتہ افراد کی صورتحال معلوم کر کے وزیراعظم کو آگاہ کیا جا سکے۔اس موقع پر لواحقین نے درخواست کی کہ دھرنا میں موجود 13 خاندانوں کے لاپتہ افراد کے معاملہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ قانون سازی کے ذریعے لاپتہ افراد کے اس عمل کے خاتمہ کو یقینی بنانے کے لئے ہم پرعزم ہیں، اس ضمن میں اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…