ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

وراثتی سرٹیفکیٹ اب عدالت جاری نہیں کرے گی، فوت ہونے والے فرد کے ورثاء اب سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے نادرا آفس سے رابطہ کریں، آرڈیننس جاری کر دیا گیا

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن ) حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وراثتی سرٹیفکیٹ عدالت جاری نہیں کرے گی،فوت شدہ فرد کے ورثا اب سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے عدالت کی بجائے نادرا آفس سے رجوع کریں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر گورنر پنجاب نے آرڈیننس جاری کر دیا، جس کے مطابق فوت ہونے والے فرد کے ورثا

اب سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے عدالت کی بجائے نادرا آفس سے رجوع کریں- بتایا گیا ہے کہ گورنر پنجاب نے تیرہ صفحات پر مشتمل وراثتی سرٹیفیکیٹ کے حوالے سے جو آرڈیننس جاری کیا ہے اس کے مطابق اب عدالت کے بجائے نادرا وراثتی سرٹیفیکیٹ جاری کرے گا، خیال رہے کہ مذکورہ آرڈیننس قانونی ماہرین میں موضوع بحث بنا رہا۔ وراثتی سرٹیفکیٹ صدارتی آرڈیننس 2021 گورنر پنجاب نے فیڈرل گورنمنٹ کی ہدایت پر جاری کیا ہے۔ آرڈیننس کیمطابق اگر کوئی شخص فوت ہو جائے تو اس کے ورثا اب سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے عدالت کی بجائے نادرا آفس سے رجوع کریں گے۔ نادرا کی طرف سے جاری سرٹیفکیٹ کو عدالتی سرٹیفکیٹ کا درجہ حاصل ہو گا۔ حکومت نے یہ فیصلہ عوام کو کئی کئی ماہ عدالتوں کے چکر لگانے سے بچانے اور عدالتوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے کیا ہے۔ آرڈیننس کے مطابق اگر نادرا کسی شخص کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرتا تو ورثا عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں، مزید بتایا گیا ہے کہ کسی مرنے والے کی جائیداد اگر کسی دوسرے شہر میں ہو گی تو وارث کو اسی شہر کے نادرا آفس سے رجوع کرنا ہو گا۔ اگر نادرا کسی کیس کا فیصلہ نہیں کرتا اور معاملہ پیچیدہ ہو تو اس معاملے کو عدالت دیکھ سکتی ہے۔ وراثتی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے نادرا اپنے آفس میں یونٹ بنانے کا پابند

ہوگا۔ دوسری جانب میٹروپولیٹن کارپوریشن کی نااہلی شہریوں سے لائسنس اور فیسیں اکٹھے کرنے والی میٹروپولیٹن کارپوریشن نادرا کی نادہندہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن نے سرٹیفکیٹس پیپرز کی مد میں نادار کی ایک کروڑ 50 لاکھ کی ادائیگی روکی تو نادارنے پیپرز کا اجراء بند کردیا۔ شہر کے 107 فیلڈ آفسز میں برتھ، ڈیتھ،

میرج اور طلاق سرٹیفکیٹس کا اجراء ٹھپ ہوگیا۔ خیال رہے کہ نادرا نے ایم سی ایل کے فیلڈ آفسز کو سرٹیفکیٹس پیپرز کی سپلائی روک دی ہے- سرٹیفکیٹس پیپرز ختم ہونے فیلڈ آفسز کے عملے تنگ آکر دفاتر ہی بند کردئیے۔ ایم سی ایل کے فیلڈ آفسز میں مطلوبہ سرٹیفکیٹس کے حصول کی ہزاروں درخواستیں التواء کا شکار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…