پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

نوشہرہ میں گھر میں گھس کر مارا جس کا اپنا ہی مزہ ہے

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی+ مانیٹرنگ )مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے خبردار کیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کرنے والوں کو یہ مہنگا پڑے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے 75 ڈسکہ کے انتخابی نتائج میں تاخیر پر مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ نتائج روکنے والے نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کرنے والوں کو یہ مہنگا پڑے گا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے نوشہرہ میں تحریک انصاف کو گھر میں گھس کر مارا اور گھر میں گھس کر مارنے کا اپنا ہی مزہ ہے، مریم نواز نے اس دوران دعویٰ کیا کہ انہوں نے وزیر آباد اور ڈسکہ میں ریاستی مشینری کو استعمال کیا۔ پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 20 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ الیکشن نہیں مانیں گے۔ این اے 75 میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے، حکومت نے ڈسکہ الیکشن سبوتاژ کرنے کی سرتوڑ کوشش کی، ہنگامہ آرائی اور فائرنگ میں تحریک انصاف کے لوگ ملوث ہیں۔ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ ڈسکہ، وزیر آباد اور نوشہرہ کے عوام جاگ گئے تھے اور ووٹ پر پہرے دیتے رہے، اور اسی دوران انہوں نے ووٹ چوروں کو پکڑ لیا۔ کارکنوں نے دھاندلی کے ماحول میں باہر نکل کر ووٹ ڈالا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پورے حلقے میں دوبارہ ووٹنگ سے کم ہم نہیں مانیں گے۔ مجھے امید ہے الیکشن کمیشن جعلی حکومت کا آلہ کارنہیں بنے گا، الیکشن کمیشن اپنے افسران کی عزت کے لیے مافیا کے خلاف کھڑا ہوگا، الیکشن کمیشن کچھ کرے نہ کرے میں ان کوسکون کا سانس نہیں لینے دوں گی، جب تک ہماری سیٹ لیڈ کے ساتھ واپس نہیں کی جائے سکون کے ساتھ بیٹھنے نہیں دونگی، یہ میرا دوسرا روپ دیکھیں گے ان کو2018کی طرح پتلی گلی سے نہیں نکلنے دونگی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…