جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

این اے 75 ضمنی الیکشن دھند کی وجہ سے دیر ہوگئی، پریذائیڈنگ افسران کا دعویٰ فو ن بند ہونے بارے کیا موقف اپنایا؟ حامد میر کا بڑا انکشاف

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 75 میں ضمنی انتخاب کے بعد لاپتہ ہونیوالے پریذائیڈنگ افسران سامنے آگئے، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ”این اے 75 کے کئی گھنٹے تک لاپتہ رہنے والے کچھ پریذائڈنگ افسران

منظرعام ہر آ چکے ہیں ،انکا کہنا ہے کہ دھند کی وجہ سے وہ دیر سے ریٹرننگ افسر کے پاس پہنچے ان سے پوچھا گیا کہ دھند کی وجہ سے آپ سب کے موبائل فون کیوں بند ہو گئے؟ انکے پاس کوئی جواب نہیں تھا”۔حامد میر کے ٹوئٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ 23 پولنگ سٹیشن کے پریذائیڈنگ آفیسرز دھند کے باعث ریٹرننگ آفیسر کے پاس نہیں پہنچ سکے لیکن ایک دوسرے کو ڈھونڈ لیا اور سب کے موبائل فون بھی بند ہو گئے لیکن جب منظر عام پر آئے تو 23 کے 23 اکٹھے آئے۔دوسری جانب صحافی غریدہ فاروقی نے لکھا کہ 20پولنگ سٹیشنز کے پریزائیڈنگ آفیسرز ووٹوں کے تھیلوں سمیت تیرہ گھنٹوں تک غائب/لاپتہ رہتے ہیں، انہوں نے نہ صرف اپنے حلف اورایمانداری کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ ووٹوں میں بھی بڑی گڑبڑہوسکتی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان مکمل شفاف انکوائری کے بعدہی رزلٹ جاری کرے اوران افسران کیخلاف کاروائی ہونی چاہئے۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج ریٹرننگ آفیسر نے روک دیئے ہیں ۔ریٹرننگ آفیسر کے مطابق حتمی نتیجے کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…