ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

کروڑوں روپے مالیت کے ناجائز اثاثے بنانے کا جرم ثابت،کمشنر آفس کے سپرنٹنڈنٹ کو سزا و کروڑوں کا جرمانہ

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( این این آئی)احتساب عدالت کوئٹہ نے کروڑوں روپے مالیت کے ناجائز اثاثے بنانے کا جرم ثابت ہونے پر کمشنر آفس کے سپرنٹنڈنٹ طلعت اسحاق کو پانچ سال قید بامشقت ، ساڑھے چار کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ ملزم کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں بنائی گئی کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادوں، گاڑیوں

سمیت تمام اثاثہ جات کو سرکاری تحویل میں جمع کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کوئٹہ کے جج منور احمد شاہوانی نے کی جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر ضمیر چھلگری نے پیروی کی۔ نیب کی تحقیقات کے مطابق ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کوئٹہ میں گریڈ 16 کا ملازم طلعت اسحاق نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی DHA لاہو ر اور کوئٹہ میں کروڑوں روپے مالیت کے بنگلوںپلاٹس،مہنگی سپورٹس ودیگرپرتعیش گاڑیوںسمیت کئی قیمتی اثاثہ جات بنائے۔ ملزم سے دوران تفتیش کروڑوں روپے مالیت کا خالص سونا اور جولری اور لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی. علاوہ ازیں نیب نے ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں رکھے 3 کروڑ 50 ،لاکھ. کا سرا غ لگاکر بینک اکاؤنٹ بھی منجمد کر دئے گئے ۔نیب بلوچستان کی انویسٹی گیشن ٹیم نے ملزم کے بناے گئے اثاثوں کا کامیابی سے سرا حاصل کر کے ملزم کو لاہور سے گرفتار کیا جسے بعد میں احتساب عدالت نے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا تھاواضح رہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کر تے ہوے پلی بارگین کی درخواست بھی دی تھی جسے ڑی جی نیب بلوچستان نے مسترد کر دیا تھا۔اثاثہ جات کیس میں ملزم اور استغاثہ کو سننے کے بعد نیب کی تحقیقات اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزم احتساب عدالت کوئٹہ نے قید وجرمانے کی سزا

سنا دی ہے۔معزز عدالت کے فیصلے کے مطابق ملزم کی جانب سے غیر قانونی بناے گئے ڈی ایچ اے لاہور کے دو بنگلے، دو فلیٹ، 4 پلاٹس، بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کا ایک بنگلہ، کوئٹہ میں دو بنگلے، دو پلاٹ،بینک اکاونٹس میں موجود 20 ملین روپے، ڈیڈھ کروڑ روپے کے سیونگ سرٹیفیکیٹ، 290 تولہ سونا، 26۔4 ملین روپے کی فارن کرنسی، 14 ملین روپے کی جیولری، مرسیڈیز سمیت چار قیمتی گاڑیاں سرکاری تحویل میں دے دی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…