ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

پیراشوٹرز کو اہم عہدوں سے نوازا جا رہا ہے، پارٹی کے پرانے اور نظریاتی کارکن سخت غم و غصے کا شکار،پی ٹی آئی کے دیرینہ رہنما کی وزیراعظم کے فیصلوں پر شدید تنقید

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)خیبر پختونخوا کے علاقے درگئی ملا کنڈ سے پی ٹی آئی کے سابق نائب صدر عنایت خان نے کہا ہے کہ پیراشوٹرز کو اہم عہدوں سے نوازا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ پارٹی کو ضمنی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ عام ورکر قیادت کے ان غیر منصفانہ فیصلوں کو قبول کرنے کو کسی طرح تیار نہیں ہے، پارٹی

قیادت نے سینٹ انتخابات کیلئے نظریاتی کارکنوں کو نظرانداز کرکے ایسے لوگوں کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے ہیں جن کا پارٹی یا اسکے منشور سے کوئی تعلق نہیں ہے جس پر پارٹی کے پرانے اور نظریاتی کارکن سخت غم و غصے کے شکار ہیں۔ سینٹ کے ٹکٹ جاری کرتے وقت میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں، وزیراعظم عمران خان کو عام ورکرز کی آواز سنتے ہوئے پرانے کارکنوں کو آگے لانا چاہیئے بصورت دیگر پارٹی کو تنزلی سے کوئی بھی نہیں بچا سکے گا، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ضلعی راہنمائوں کامران خان اور عتیق الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عنایت خان کا کہنا تھا کہ سینٹ کے ٹکٹوں کے حوالے سے پی ٹی آئی میں جو بندر بانٹ ہوئی ہے اس پر پی ٹی آئی کا عام اور نظریاتی کارکن سخت پریشانی اور غم وغصے کا شکار ہے، انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئَ کہا کہ فیصل سلیم اور ذیشان خانزادہ دونوں کا تعلق مردان شہر سے ہے اور یہ اربوں پتی لوگ ہیں مگر ان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ڈاکٹر ہمایوں محمد ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک کا مالک ہے اور پمز میں بھی چیئرمین کی کرسی پر براجمان ہے یہ بہت مصروف شخص ہے جس کا سیاست سے کوئی لینا دینا ہے نہ اسکا کوئی حلقہ ہے یہ کیسے عوام کی خدمت کرے گا جبکہ معتبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اسے وفاقی

وزیر صحت بنایا جائے گا، دوست محمد ریٹائرڈ ڈپٹی سیکرٹری ہے جسے ۳۱۰۲ اور ۸۱۰۲ میں جنوبی وزیرستان کے عوام نے بری طرح مسترد کیا ہے۔ ثانیہ نشتر جو مشیر کے عہدے پر تعینات ہے، شبلی فراز کا میرٹ صرف یہ ہے کہ وہ امریکہ پلٹ اور مشہور شاعراحمد فراز کا بیٹا ہے، حفیظ شیخ نے پیپلز پارٹی کے دور میں کونسا تیر مارا

تھا جو اب تبدیلی لے آئے گا، ان سب کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے عمران خان سے اپیل کی کہ وہ ان فصلی بٹیروں کی بجائے پارٹی کے حقیقی اور نظریاتی کارکنوں کو آگے لیکر آئیں اور پارٹی کو تنزلی سے بچائیں کیونکہ یہ مفاد پرست لوگ2023 کے انتخابات سے پہلے اڑ کر اپنے گھونسلوں میں چلے جائینگے اور اس طرح کی سلیکشنز کے نتیجے میں پارٹی کو ضمنی انتخابات میں ہونے والی شکست کی طرح ڈینٹ پڑتے رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…