اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا ء اللہ کو پولیس گرفتار کرنے گوندل ہائو پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرا م میں لائیو کال کے ذریعے رانا ثنا اللہ پروگرام میں شریک تھے کہ اس دوران پولیس کی آمد کی اطلاع ملی ۔
نجی ٹی وی اینکر نے بتاییا ہے کہ رانا ثنا ء اللہ کی گرفتار کیلئے 150سے زائد پولیس اہلکار گوندل ہائوس پہنچ چکے ہیں جبکہ پولیس ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہیں رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرنے کا حکم ملا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی لیگی رہنما احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، خرم دستگیرگوندل ہاؤس کے اندر موجود ہیں، لیگی کارکنان بڑی تعداد میں گوندل ہاوس کے باہر پہنچنا شروع ہو گئے۔ ضلع بھر کی پولیس کو طلب کر لیا گیا ہے۔ وزیر آباد کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں۔ اور بیریئرز بھی لگا دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کو ڈسکہ میں 2افراد کی ہلاکت پر گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔