جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

مجھے خوشی ہے قوم جاگ گئی ہے، پی ٹی آئی سے نجات مبارک ہو، مریم نواز کا جیت پر خصوصی پیغام

datetime 19  فروری‬‮  2021 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حلقہ پی کے 63 نوشہرہ کی نشست جیت گئی ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل یہ نشست تحریک انصاف کے پاس تھی، جیت پر ن لیگ کی نائب صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ہونا ہی تھا! ہر بار دھوکہ دھونس دھاندلی نہیں چل سکتی، مجھے خوشی ہے قوم جاگ گئی ہے اور ووٹ چوروں کے

چہرے نہ صرف اچھی طرح سے پہچان گئی ہے بلکہ آہنی ہاتھوں سے روک بھی رہی ہے! الحمدللہ!واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیارولی نے کامیابی حاصل کرلی،تحریک انصاف کے امیدوارمیاں عمر کاکاخیل دوسرے نمبر پر آئے ہیں، خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 کے تمام 102 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی 21 ہزار 122 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر آئے جبکہ پی ٹی آئی کے میاں عمر 17 ہزار 23 ووٹ حاصل کیے۔ حتمی نتیجے الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔پی کے 63 نوشہرہ میں 102پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔ پولنگ اسٹیشن 44 پر پولنگ تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی، پولنگ کے دوران نوشہرہ میں ایس اوپیزپربھی سختی سے عمل نظرآیا۔ یہ نشست سابق صوبائی وزیرمیاں جمشید الدین کاکاخیل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی پر دھاندلی کے الزام کی ویڈیو شیئر کردی، انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ رنگے ہاتھوں دھاندلی کرتے ہوئے پکڑے گئے، دھاندلی پلان میں پولیس بھی ملوث ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جس

میں کہا کہ پی ٹی آئی رنگے ہاتھوں دھاندلی کرتی ہوئی پکڑی گئی ہے۔ ووٹوں کا تھیلا کھلا ہوا تھا، عطاتارڑ اور لیگی عادل چٹھہ نے دھاندلی کرنے والوں کو پکڑ لیا۔ویڈیو میں کارکنان پوچھ رہے ہیں کہ جعلی ووٹوں کا بیگ کس طرف لے کر جارہے ہیں؟ جعلی ووٹ ڈالے گئے ہیں، ہم نے آپ کی پوری جاسوسی کی ہے۔

موضوعات:



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…